جی این این سوشل

پاکستان

خیبرپختونخوا میں قیدی 804 کی رہائی کے عنوان سے جلسہ کریں گے، بیرسٹر گوہر

جس کیس میں بشریٰ بی بی کو حراست میں لیا گیا ہے اس کیس سے انکا دور ودر تک کوئی تعلق نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خیبرپختونخوا میں قیدی 804 کی رہائی کے عنوان سے جلسہ کریں گے، بیرسٹر گوہر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے خیبرپختونخوا میں بڑا جلسہ کیا جائے گا۔ جس کیس میں بشریٰ بی بی کو حراست میں لیا گیا ہے اس کیس سے انکا دور ودر تک کوئی تعلق نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لئے جلسہ کریں گےاور  اس جلسے کا عنوان ہو گا ، قیدی 804 کی رہائی، اس جلسے کی تاریخ کا اعلان بھی چند دنوں میں کیا جائے گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سینیٹ الیکشن پر بھی سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے بات چیت ہوئی۔ پنجاب میں ہمارے پارلیمانی لیڈر میاں اسلم اقبال ،ز ولفی بخاری سینیٹ کے امیدوار ہوں گے، اگر زولفی بخاری کی اپیل پرفرق پڑا تو علامہ راجہ ناصر سینیٹ کے امیدوار ہوں گے ،علامہ راجہ ناصر کے علاوہ تمام امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لیں گے، جبکہ خیبرپختونخوا میں فیض الرحمان اور شفقت ایاز بھی سینیٹ کے امیدوار ہوں گے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر اعظم سواتی ہمارے امیدوار ہوں گے ، اعظم سواتی کی اپیل پر فرق پڑنے کی صورت میں نورالحق ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر امیدوار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈلو کے بیان پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے بات ہوئی ، ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ اسد مجید بھی آ کر بیان دیں ، ڈونلڈ لو نے کیا الفاظ استعمال کیے تھے ،اسد مجید بیان دیں کہ کن الفاظ کا تبادلہ ہوا۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بشری بی بی کی زندگی کو بنی گالہ میں خطرات لاحق ہے انکو ایک کمرے میں رکھا گیا ہے اس کمرے کے شیشے بھی کالے ہے اور کمرہ بلکل بند ہے - ہم نے کئی بار مطالبہ کیا ہے کہ انکے ساتھ عام قیدیوں والا سلوک کیا جائے جس کیس میں انکو حراست میں لیا گیا ہے اس کیس سے انکا دور ودر تک کوئی تعلق نہیں۔ توشہ خانہ کے ریکارڈ میں انکا نام تک نہیں ہے یہ حرکتیں صرف اسی لئے کی جارہی ہے تاکہ عمران خان کو کمزور کیا جاسکے یہ انکی غلط فہمی ہے۔

دنیا

امریکہ کی غزہ مخالف پالیسی پر امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مستعفی

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ 18 سال کی خدمت کے بعد میں امریکہ کی غزہ پالیسی کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دیتی ہوں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ   کی غزہ  مخالف پالیسی  پر   امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان  مستعفی

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالا ریرت نے غزہ پالیسی کے تنازع پر استعفیٰ دے دیا۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی عربی زبان کی ترجمان ہالا ریرت نے غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں پر واشنگٹن کے موقف سے اختلاف کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی ذمہ دارے سے   استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ فلسطینیوں اور غزہ سے متعلق امریکی پالیسی کے خلاف احتجاج میں تیسرا استعفیٰ ہے۔


ریرت دبئی ریجنل میڈیا ہب کے ڈپٹی ڈائریکٹر بھی ہیں، تقریباً دو دہائیوں سے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ تھی، سیاسی اور انسانی حقوق کے افسر کے طور پر شروع ہوئے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ 18 سال کی خدمت کے بعد میں امریکہ کی غزہ پالیسی کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دیتی ہوں ۔ 


ایک پریس بریفنگ کے دوران اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ محکمہ کے اندر حکومتی پالیسیوں پر اختلافی خیالات کا اظہار کرنے کے مواقع موجود ہیں۔

یہ استعفیٰ بیورو آف ہیومن رائٹس اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے حالیہ استسنا کے بعد دیا گیا ہے، جس میں غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کے لیے امریکی حمایت پر اندرونی اختلاف کو اجاگر کیا گیا ہے۔


امریکہ کے خلاف بین الاقوامی سطح پر اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اس کے موقف پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے اندر گہرے اختلافات کی عکاسی کرتے ہوئے اندرونی بات چیت کے ساتھ جنگ ​​بندی کی کالیں کی گئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

محسن نقوی کا غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان کی حوالے سے اجلاس ، سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محسن نقوی کا غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال بارے اجلاس ہوا جس میں سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد اور پوری ٹیم کو منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے قیام امن اور جرائم پیشہ افراد کی سرکو بی کے لئے ٹاسک سونپ دیئے۔

انہوں نے اجلاس سے خطاب کے دوران ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ زون سمیت تمام اہم دفاتر اور مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنا یا تاخیر کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، ایف آئی آر درج نہ کرنے پر متعلقہ پولیس افسر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ٹریفک زیادہ جام رہنے والے مقامات کی نشاندہی کرکے قابل عمل حل تجویز کیا جائے، اسلام آباد سیف سٹی کا نظام لاہور سیف سٹی کی طرح جدید تقاضوں سے لیس کرنا ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ آج کھیلا جائے گا

لاہور میں بارش کے باعث مہمان ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن ممکن نہ ہو سکا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی 20میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ شام کو 7 بج کا 30 منٹ پر شروع ہو گا۔
سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف دو، ایک کی برتری حاصل ہے۔ لاہور میں بارش کے باعث مہمان ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن ممکن نہ ہو سکا۔
واضح رہے کہ چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll