جی این این سوشل

دنیا

اسرائیلی حملوں میں مزید 81  فلسطینی شہید

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 414 ہوگئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسرائیلی حملوں میں مزید 81  فلسطینی شہید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غزہ میں گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 81  فلسطینی شہید اور 93  زخمی ہو گئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں کم از کم 30 ہزار 414  فلسطینی شہید اور 74787  زخمی ہو گئے ہیں ۔ 

یا د رہے فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 414 ہوگئی ہے۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں سےاب تک 74 ہزار 787 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے فلسطین پر جنگ مسلط کرنے کے بعد غزہ کے عوام کو بنیادی سہولتوں سے بھی بے بہرہ کردیا ہے ان تک خواراک کی فراہمی بھی معطل کردی گئ ہے ۔ 

پاکستان

بجلی چوری کے معاملے پر ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کی جائے، علی امین گنڈاپور

ہمیں بتایا جائے بجلی کی مد میں ہمارے صوبے کا خسارہ کتنا ہے،ہم اپنے واجبات سے کٹوتی کرواکے اپنے لوگوں کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، وزیر اعلی کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بجلی چوری کے معاملے پر ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کی جائے، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ،بجلی صارفین کے خلاف آئی آرز درج کی جارہی ہیں،بہتر ہوگا کہ اس معاملے پر ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کی جائے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے وفاق کی طرف سےصوبے کیساتھ زیادتیوں پر احتجاج کیا ، علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبے کے کاربن کریڈٹ پر قبضہ کرنا چاہتی ہے،کاربن کریڈٹ صوبے کا حق اور اثاثہ ہے اس پر قبضہ قابل قبول نہیں۔

بجلی کے معاملے پر خیبر پختونخوا میں چھاپے مارے جارہے ہیں ،بجلی صارفین کے خلاف آئی آرز درج کی جارہی ہیں،بہتر ہوگا کہ اس معاملے پر ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کی جائے۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے بجلی کی مد میں ہمارے صوبے کا خسارہ کتنا ہے،ہم اپنے واجبات سے کٹوتی کرواکے اپنے لوگوں کو ریلیف دینا چاہتے ہیں،اس کے بدلے صوبے میں لوڈشیڈنگ ختم کی جائے اور لوگوں پر ظلم بند کیا جائے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ صوبے کی تمباکو کی پیداوار پر وفاقی حکومت سالانہ 300 ارب روپے ٹیکس وصول کرتی ہے،یہ ٹیکس صوبے کا حق ہے اور صوبے کو ملنا چاہیے،وفاق کا جو بھی شیئر بنے گا وہ ہم وفاق کو دیں گے لیکن عوام کا پیسہ ہڑپ نہیں کرنے دیں گے۔

ہم ہر قیمت پر صوبے کے حقوق، وسائل اور لوگوں کا تحفظ کریں گے،ملک کے جنگلات کا 45 فیصد حصہ خیبر پختونخوا میں ہے ،ملک کے مجموعی کاربن کریڈٹ کا 50 فیصد خیبر پختونخوا پیدا کرتا ہے،یہ کاربن کریڈٹ صوبے کے لوگوں کا حق ہے اس پر کسی کا قبضہ کبھی قبول نہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ صوبے میں 80 فیصد جنگلات نجی ملکیت ہیں، نئے چیف سیکریٹری تعیناتی کے معاملے پر وفاقی حکومت نےہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا۔

علی امین گنڈاپور نے مطالبہ کیا صوبے کے آئینی حقوق کے معاملے پر بات چیت کے ذریعے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک ، امریکہ حکام کا تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک معاہدے کے تحت اجلاس

ترجمان نے کہا کہ اس وقت اسی سے زائد امریکی کمپنیاں پاکستان میں کام کررہی ہیں اور پاکستانی مارکیٹ میں اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کررہی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک  ، امریکہ حکام کا تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک معاہدے کے تحت اجلاس

امریکی اور پاکستانی حکام کا تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک معاہدے کے تحت اجلاس ہوا۔

امریکی مشن کے ترجمان تھامس  نے ایک بیان میں کہا کہ اجلاس میں تجارت اور سرمایہ کاری کے دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک معاہدے جیسے اقدامات دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اس وقت اسی سے زائد امریکی کمپنیاں پاکستان میں کام کررہی ہیں اور پاکستانی مارکیٹ میں اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان سے پانچ ارب ڈالرمالیت کی درآمدات کیں جبکہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارت کا مجموعی حجم سات ارب ڈالر رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

محکمہ تعلیم سندھ نے 54 سکولوں کی رجسٹریشن روک دی

نجی سکولوں میں 10 فیصد تک مستحق بچوں کو مفت تعلیم کے قانون پر عملدرآمد کیا جائے گا، محکمہ تعلیم سندھ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محکمہ تعلیم سندھ نے 54 سکولوں کی رجسٹریشن روک دی

محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ نے 12 ہزار نجی سکولوں میں 10 فیصد تک مستحق بچوں کو مفت تعلیم کے قانون پر عملدرآمد نہ کرنے پر 54 سکولوں کی رجسٹریشن روک دی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن صوبہ سندھ نے نجی سکولوں میں 10 فیصد مستحق بچوں کو مفت تعلیم دینے کے حوالے سے سنجیدہ کوششیں شروع کر دیں۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ نے 1 ہزار سے زائد سکولوں کی انسپکشن مکمل کر کے 54 نجی سکولوں کی رجسٹریشن روک دی ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے کہا کہ یہ نجی سکولز قانون کے مطابق کُل انرولمنٹ کا 10 فیصد مستحق بچوں کو مفت تعلیم نہیں دے رہے تھے۔ مستحق بچوں کو مفت تعلیم دینے کے قانون پر عملدرآمد تک سکولوں کی رجسٹریشن نہیں کی جائے گی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll