ترجمان اینٹی نا رکوٹکس نے مزید بتایا کہ نیشنل ہائی وے حیدرآباد سے گرفتار ملزم سے 300 گرام آئس برآمد ہوئی ہے


اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں 9 کارروائیوں کے دوران 1750 کلو گرام سے زائد منشیات اور 25000 نشہ آور گولیاں برآمد کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
اینٹی نارکوٹکس کے ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدہ جانے والی خاتون مسافر سے 25000 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ دوسری کارروائی میں سیالکوٹ کورئیر آفس سے یونان بھیجے جانے والے پارسل سے 2.2 کلو آئس برآمد کر لی گئی۔ قلعہ عبداللہ میں ٹوبہ اچکزئی سے 1425 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ ویسٹرن بائی پاس کوئٹہ کے قریب سے گرفتار دو ملزمان سے 225 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ نوکنڈی چاغی کے علاقے سے 100 کلو افیون اور گوادر سے 45 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
ترجمان کے مطابق آر سی ڈی روڈ حب کے قریب گرفتار ملزم کے قبضے سے 3 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔ ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور روڈ پر گرفتار تین ملزمان سے ڈیڑھ کلو آئس برآمد کر لی گئی۔
ترجمان اینٹی نا رکوٹکس نے مزید بتایا کہ نیشنل ہائی وے حیدرآباد سے گرفتار ملزم سے 300 گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 6 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا برطانیہ کیلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی پر اظہارِ تشکر
- 6 منٹ قبل
لکی مروت ، پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی گئی
- 7 گھنٹے قبل

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمات کی فہرست میں ایک اور اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا ہر دو ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آتشزدگی، ریسکیو آپریشن جاری
- 6 گھنٹے قبل

پاک بنگلہ دیش ٹی 20سیریز، گرین شرٹس کا دوسرا دستہ بھی ڈھاکہ روانہ
- 4 گھنٹے قبل

چین کا ایک بار پھر ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی حمایت کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

برطانیہ نے پاکستانی ائیر لائنز پر طویل عرصے سے عائد پابندیاں ختم کر دیں
- 5 گھنٹے قبل

40 ہزار پاکستانی زائرین عراق، شام اور ایران جا کر غائب ہو گئے،وزیر مذہبی امور کا انکشاف
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تیزی، انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
- 6 گھنٹے قبل