جنوبی افریقا ویمن اور سری لنکا ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا
دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار ہوگا


جوہانسبرگ: جنوبی افریقا ویمن اور سری لنکا ویمن ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (کل) بروز بدھ بفیلو پارک، ایسٹ لندن میں کھیلا جائے گا۔
میچ جنوبی افریقا کے معیاری وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز تاحال 1-1 سے برابر ہے۔میزبان جنوبی افریقا ویمن ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں مہمان سری لنکن ویمن ٹیم کو 79 رنز سے شکست دی تھی، تاہم دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں سری لنکن خواتین ٹیم نے جنوبی افریقا ویمن ٹیم کو 7 وکٹوں سے نہ صرف شکست دی بلکہ جاندار کم بیک بھی کیا ہے۔
اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار ہوگا۔ سری لنکن ویمن ٹیم ان دنوں جنوبی افریقا کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی،ٹی ٹونٹی سیریز کے دو میچز کھیلے جا چکے ہیں۔

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 20 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 20 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 13 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 17 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 19 گھنٹے قبل






