تجارت
ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدا ت میں مارچ کے دوران 3.2 فیصد کی نمو
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 0.3 فیصد کم ہے
اسلام آباد: ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدا ت میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 3.2 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2024 میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 1.30 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 3.2 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.26 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
فروری کے مقابلہ میں مارچ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 7.8فیصد کی کمی ہوئی۔ فروری میں 1.41 ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھی۔
جاری مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 12.44 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 0.3 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 12.48 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
پاکستان
190 ملین پاؤنڈ، وکلاء غیر حاضر رہے تو بشریٰ بی بی وارنٹ دوبارہ جاری ہو سکتے ہیں، عدالت
عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کل تک ملتوی کردی
190 ملین پاؤنڈ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وکلا کا یہی طریقہ کار رہا تو بشریٰ بی بی کے ضمانت منسوخ کر کے وارنٹ دوبارہ جاری ہو سکتے ہیں۔
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی جو کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ بشری بی بی کی جانب سے معاون وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے۔
وکیل خالد یوسف چوہدری نے بشریٰ بی بی کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔ پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنا کی درخواست کی مخالفت کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ بشریٰ بی بی نہ خود عدالت پیش ہوئی ہیں نہ ان کے وکلا عدالت آئے ہیں، وکلا کی موجودگی میں آج کی سماعت کی تاریخ دی گئی تھی اگر وکلا ہائی کورٹ میں مصروف تھے تو عدالت کو بتا دیتے۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ حاضری سے استثنا کی درخواست پر بشریٰ بی بی اور وکلا کے دستخط بھی موجود نہیں ہیں، پراسیکیوشن کو شوق نہیں کہ بشریٰ بی بی ہر سماعت پر عدالت میں پیش ہوں، بشری بی بی اگر نہیں آنا چاہتی تو اپنا پلیڈر مقرر کر دیں، طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی مانگا جا رہا ہے لیکن میڈیکل رپورٹس بھی موجود نہیں ہیں، بشری بی بی کی جانب سے ضمانت کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے شو کاز نوٹس جاری کیا جائے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وکلا کا یہی طریقہ کار رہا تو ضمانت منسوخ کر کے وارنٹ دوبارہ جاری ہو سکتے ہیں، بشری بی بی کے وکلا کی عدم موجودگی کے باعث کیس کے تفتیشی افیسر پر جرح نہ ہو سکی اور عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔
پاکستان
دبئی : صدر زرداری کا جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچر
ایوان صدر کے مطابق صدرکے پاؤں پر 4 ہفتے کے لیے پلاستر کیا گیا ہے
صدر پاکستان آصف علی زرداری دبئی ایئرپورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے، گزشتہ رات جہاز سے اترتے ہوئے صدر آصف زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا۔
صدرزرداری کو فوری طور پرابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد ان کے پاؤں پر پلاسٹر کردیا۔
صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر 4 ہفتے کے لئے پلاستر کیا گیا ہے، صدر آصف علی زرداری کو گھر منتقل کردیا گیا ہے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
واضح رہےکہ صدر آصف زرداری گزشتہ رات ہی 2 روزہ نجی دورے پر اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئے تھے، ان کی غیرموجودگی میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سنبھال لی تھیں۔
پاکستان
جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کو آئین سے متصادم قرار
اسلام آباد ہائی کورٹ نے قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پرپابندی کی شق کالعدم قرار دے دی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کو آئین سے متصادم قرار دے دیا۔
عدالت عالیہ نے جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پرپابندی کی شق کالعدم قرار دے دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے شیر افضل مروت کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہےکہ قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر 'بلینکٹ پابندی' آئین کی اظہار رائے کی آزادی کی شقوں سے متصادم ہے۔
رپورٹ کے مطابق عمران خان کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں پرپابندی کی وجہ جیل رولز کی یہ شق بتائی گئی تھی جس کے بعد شیر افضل مروت کی جانب سے دائر درخواست میں جیل رولز کی شق265 کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
تجارت ایک دن پہلے
ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ
-
دنیا 2 دن پہلے
نعیم قاسم مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے نئے سربراہ مقرر
-
پاکستان 10 گھنٹے پہلے
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم
-
کھیل 16 گھنٹے پہلے
محمد رضوان کے کپتان بننے پر شعیب ملک کا رد عمل