اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 975 ہو گئی ہے


اسرائیل کے مظالم نہ رک سکے ،غزہ میں میں بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید اور 83 زخمی ہو گئے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 975 ہو گئی ہے جبکہ 75 ہزار 577 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں جس میں مزید 3 فلسطینی گرفتار کر لئے گئے۔
غزہ میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر نے فوری طورپر ایک فیلڈ اسپتال کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الشفاء اسپتال ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا، ڈاکٹر اور طبی عملہ گرفتار کر لیا گیا، ہمارے پاس زخمیوں کو بچانے کا کوئی ذریعہ نہیں، اقوام متحدہ تحقیقات کرے۔
اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے فلسطین فرانسسکاالبانیز نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے دیر البلح میں امریکی امدادی گروپ ورلڈ سینٹرل کچن کے قافلے پر حملہ جان بوجھ کر کیا،اسرائیل چاہتاہے کہ امدادی کارکنان غزہ سے باہر نکل جائیں اور فلسطینی بھوک کا نشانہ بنتے رہیں۔

ایل پی جی مہنگی ہو گئی، فی کلو قیمت جانیے
- ایک دن قبل

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
- ایک دن قبل
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 16 گھنٹے قبل
لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 17 گھنٹے قبل

خواجہ آصف عوام سے معافی مانگیں، شعیب صدیقی
- 2 دن قبل
براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری
- ایک دن قبل
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 13 گھنٹے قبل
کپتان کا لاپتا پالتو کتا آخرمل ہی گیا
- 2 دن قبل
رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے
- 17 گھنٹے قبل
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 13 گھنٹے قبل
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 17 گھنٹے قبل



