الحرمین ٹرین کے ذریعے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی 450 کلو میٹر کی مسافت محض 2 گھنٹے میں طے کی جاتی ہے


مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے درمیان آمد ورفت کے لیے الحرمین ٹرین استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق الحرمین ریلوے کے ذریعے رمضان المبارک کے دوران ہزاروں زائرین کو سفری سہولت حاصل ہورہی ہے،گزشتہ برس کے ماہ مبارک کے مقابلے میں اس سال یہ ٹرین استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
الحرمین الشریفین کو جوڑنے والی لاجسٹک سروس کے مرکزی سٹیشنز مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ہیں جبکہ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور شاہ عبداللہ اکنامک سٹی رابغ میں بھی ذیلی سٹیشنز موجود ہیں۔
الحرمین ٹرین کے ذریعے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی 450 کلو میٹر کی مسافت محض 2 گھنٹے میں طے کی جاتی ہے۔ بجلی سے چلنے والی اس ٹرین کی رفتا 300 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
سعودی وزارت نقل و حمل کے پروگرام کے تحت رواں برس ماہ رمضان کے دوران الحرمین ٹرین کے ذریعے 1.3 ملین مسافروں کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ آمد ورفت کی سہولت فراہم کی جائے گی،پروگرام کے تحت اس سال ٹرینوں کی تعداد میں بھی 9 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی "تاریخ ساز لمحہ ہے ، ٹرمپ
- 12 hours ago

ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
- 10 hours ago

افغانی جارحیت کے خلاف قربانیاں: 12 شہداء کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا
- 10 hours ago

غزہ امن سمٹ اور ٹرمپ کی مصر موجودگی کے دوران قاہرہ میں پراسرار دھماکہ،تحقیقات شروع
- 11 hours ago

پنجاب کابینہ میں توسیع، رانا اقبال اور منشا بٹ نے حلف اٹھا لیا
- 12 hours ago

شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، گرمجوش مصافحہ
- 10 hours ago

جنوبی افریقہ میں المناک بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی
- 12 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
بھارت میں افسوس ناک واقعہ ، دوران میچ کرکٹر انتقال کر گیا
- 10 hours ago

جے یو آئی اورن لیگ نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب غیرآئینی قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
- 11 hours ago

مریدکے میں دھرنا ختم، جھڑپوں میں ایس ایچ او شہید، متعدد ہلاکتیں
- 11 hours ago

بابِ دوستی پر افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال، تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل
- 8 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
غزہ امن معاہدہ: امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ نے دستخط کر دیے
- 10 hours ago