امریکی صدر نے غزہ میں موجودہ انسانی صورتحال ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی پر زور
امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینی شہریوں اور امدادی کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں ورنہ اسرائیل کی حمایت ترک کر دیں گے ۔
رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ٹیلی فونک رابطے میں جو بائیڈن نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ شہریوں کو پہنچنے والے نقصان، انسانی تکلیف اور امدادی کارکنوں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور مخصوص اقدامات کا اعلان کرے اور ان پر عمل درآمد کرے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز امریکی صدر بائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، امریکی صدر نے غزہ میں موجودہ انسانی صورتحال ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی پر زور دے دیا۔
بائیڈن اور نیتن یاہو کے درمیان فون کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں ورلڈ سینٹرل کچن کے 7 امدادی کارکنوں کی ہلاکت کے بعد دونوں رہنماؤں کی پہلی فون کال تھی۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق بائیڈن نے اسرائیل کو شہریوں کے نقصانات، انسانی مصائب اور امدادی کارکنوں کی حفاظت کے لیے مخصوص اور ٹھوس اقدامات کا اعلان اور ان پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت کو واضح کیا۔
ایک پریس بریفنگ کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ وائٹ ہاؤس اسرائیل سے کس قسم کے ٹھوس اقدامات دیکھنا چاہتا ہے تو قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امدادی سامان کے لیے سرحدوں کو کھولا جائے اور مزید امدادی ٹرکوں کو غزہ جانے کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ اسرائیل مستقبل قریب میں نئی تبدیلیوں کا اعلان کرے گا۔
امریکی بیان میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ صدر بائیڈن اس تنازع کے بارے میں اپنی پالیسی کس طرح تبدیل کر سکتے ہیں، لیکن زیادہ سے زیادہ ڈیموکریٹس وائٹ ہاؤس پر زور دے رہے ہیں کہ وہ اسرائیل کے لیے امریکی امداد مکمل طور پر روکنے پر غور کریں۔
تاہم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ فون کال کے دوران صدر بائیڈن نے انسانی صورتحال کو مستحکم کرنے، بے گناہ شہریوں کی حفاظت کے لیے فوری جنگ بندی کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یرغمالیوں کو گھر پہنچانے کے لیے اسرائیل جلد از جلد مذاکرات کو حتمی شکل دے۔
خیال رہے کہ امریکا کئی مہینوں سے اسرائیل سے اپنی فوجی حکمت عملی تبدیل کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے جس سے ہزاروں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ۔
اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں
- 9 منٹ قبل
یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مظفر آبادکا دورہ
- 2 گھنٹے قبل
لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
- 4 گھنٹے قبل
لوئر کرم کے بعد اب اپرکرم میں بھی بنکرز گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا
- 5 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں میٹرک او انٹر کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے
- 6 گھنٹے قبل
مقبوضہ کشمیر کیلئے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر
- 2 گھنٹے قبل
محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 4 گھنٹے قبل
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی ٹرمپ کے غزہ پر قبضے پر کڑی تنقید
- 5 گھنٹے قبل
غیرقانونی بھارتی تارکین وطن امریکہ سے ڈی پورٹ ہو ناشروع
- 20 منٹ قبل
فلسطینی کسی بھی صورت اپنی سرزمین سے بے دخلی قبول نہیں کریں گے، حماس
- 6 گھنٹے قبل
جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی
- 5 گھنٹے قبل