اماراتی وزارت خارجہ کا 7 امدادی کارکنوں کی ہلاکت پر برہمی کا اظہار
متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تمام سفارتی رابطے معطل کردیئے۔
امریکی حکومت نے سر توڑ کوششوں کے بعد یہ تعلقات قائم کرلئے تھے اور اگلے مرحلے میں سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرایا جانا تھا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کردیئے ہیں۔
اماراتی وزارت خارجہ نے اس واقعے پر اسرائیلی سفیر امیر ہائیک سے فون کال کرکے برہمی کا اظہار کیا۔
بعدازاں اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل نے اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد محمود الخواجہ سے ملاقات کی، اماراتی سفیر محمد الخاجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امدادی کارکنوں کی ہلاکت سیاہ ترین دن ہے۔
اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان تعلقات 2020 میں قائم ہوئے تھے۔
ادھر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اردن کے شاہ کا فون پر رابطہ ہوا ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق کیا گیا کہ مسئلہ فلسطین کا سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ 2 اپریل کو وسطی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں غیر ملکی این جی او ورلڈ سینٹرل کچن (ڈبلیو سی کے) کے 7 امدادی کارکن ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد یورپی یونین نے حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔
امریکی صدر کا غزہ خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ، امیر جماعت اسلامی
- 22 منٹ قبل
جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل
یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مظفر آبادکا دورہ
- 4 گھنٹے قبل
اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں
- 3 گھنٹے قبل
مقبوضہ کشمیر کیلئے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر
- 4 گھنٹے قبل
ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کیلئےجوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا
- 27 منٹ قبل
لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
- 6 گھنٹے قبل
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی ٹرمپ کے غزہ پر قبضے پر کڑی تنقید
- 7 گھنٹے قبل
غیرقانونی بھارتی تارکین وطن امریکہ سے ڈی پورٹ ہو ناشروع
- 3 گھنٹے قبل
لوئر کرم کے بعد اب اپرکرم میں بھی بنکرز گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا
- 8 گھنٹے قبل
محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 6 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا غزہ پرقبضے کا بیان،حکومت واضح موقف اپنائے،فضل الرحمان
- 25 منٹ قبل