عالمی برادری فلسطینوں پر مظالم بند کرنے کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے ،وزیر اعظم
انہوں نے پاکستانی قوم سے بھی اپیل کی کہ وہ جمعتہ الوداع کے موقع پر پاکستان کی امن و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کریں


وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر فلسطینیوں کے خلاف مظالم بند کرنے کے لیے دبائو ڈالے۔
القدس کے عالمی دن اورجمعة الوداع کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک غزہ میں سترہ ہزار بچوں سمیت بتیس ہزار فلسطینی شہید اور ستر ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔ اسپتالوں، پناہ گزینوں کے کیمپوں اور بچوں کے اسکولوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے اور انسانی امداد تک رسائی کو روک دیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے جنگ بندی کی قرارداد کے باوجود غزہ میں معصوم شہریوں پر بلا اشتعال بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی قبضے سے فلسطینیوں کی آزادی اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک بے مسلح فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے پاکستانی قوم سے بھی اپیل کی کہ وہ جمعتہ الوداع کے موقع پر پاکستان کی امن و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کریں۔
وزیراعظم نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ جمعة الوداع کے موقع پر اپنے فلسطینی اور کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو یاد رکھیں اور اللہ تعالی سے ان کی مشکلات میں آسانی کے لیے دعا کریں۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 5 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 11 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 8 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 7 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago






