جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اطلاعات عطاتارڑ کی صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

وزیر اطلاعات عطاتارڑایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن  پر کام شروع ہوگیا ہے جسکا مقصد دستاویزی معیشت کو یقینی بنانا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اطلاعات  عطاتارڑ کی صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی  : وزیراطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ نے صحافیوں، میڈیا کارکنان اور میڈیا ہائوسز کو درپیش تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

عطا تارڑ نے  پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی، کونسل آف پاکستان نیوز پیپرایڈیٹرز اور پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے آج کراچی میں الگ الگ ملاقاتوں میں کیا۔

انہوں نے اس موقع پر میڈیا کارکنان اور ہائوسز کی فلاح وبہبود یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ وہ میڈیا کارکنان اور صحافیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کرینگے۔وزیراطلاعات نے عہدیداروں کو میڈیا ہائوس کے واجبات جلد از جلد ادا کرنے کیلئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایات پر مربوط کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے میڈیا ہائوسز کے واجبات اور بقایاجات کی ادائیگی کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے طبی علاج کیلئے جلد صحت کارڈز جاری کئیے جائینگے۔ملک کی معاشی صورتحال کے حوالے سے وزیراطلاعات نے وزیراعظم شہبازشریف کے ویژن کے تحت اقتصادی مسائل کے حل کیلئے حکومت کے مضبوط عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن  پر کام شروع ہوگیا ہے جسکا مقصد دستاویزی معیشت کو یقینی بنانا ہے۔

کھیل

چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت چیمپئنز لیگ کے انتظامات سے متعلق اجلاس

چیمپئنز لیگ میں شائقین کرکٹ آخری 4 میچز کے سوا تمام میچ فری دیکھ سکیں گے، محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین  پی سی بی کی زیر صدارت چیمپئنز لیگ کے انتظامات سے متعلق اجلاس

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت چیمپئنز لیگ کے انتظامات سے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں چیمپئنز لیگ کرانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر شائقین کرکٹ آخری 4 میچز کے سوا تمام میچ فری دیکھ سکیں گے، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کے شہری کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتے ہیں،عرصہ دراز کے بعد فیصل آباد میں پاکستان کے بہترین کھلاڑی بڑے ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز لیگ سے نا صرف ٹیلنٹ سامنے آئے گا بلکہ ڈومیسٹک کرکٹ بھی مضبوط ہو گی، چیمپئنز لیگ کی کامیابی کے لیے پوری ٹیم کو ذمہ داری سے کام کرنا ہے ، چیمپئنز لیگ کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لئے فٹنس ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔  


 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

گورنر اسٹیٹ بینک کو ماہانہ 40 لاکھ روپے تنخواہ دیے جانے کا انکشاف

مرکزی بینک کے گورنر کی تنخواہ پچھلے گورنر سے کم از کم 15 لاکھ روپے زیادہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر اسٹیٹ بینک کو ماہانہ 40 لاکھ روپے تنخواہ دیے جانے کا انکشاف

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر جمیل احمد کو ماہانہ 40 لاکھ روپے تنخواہ دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جو ان سے پہلے موجود سابق گورنر ڈاکٹر رضا باقر سے تقرہباً 60 فیصد زیادہ ہے، جن کی تنخواہ 25 لاکھ روپے تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے قومی اسمبلی میں بتایا گیا کہ موجودہ مرکزی بینک کے گورنر کی تنخواہ پچھلے گورنر سے کم از کم 15 لاکھ روپے زیادہ ہے۔

جمیل احمد کے مجموعی پیکج میں کئی مراعات بھی شامل ہیں جیسے کہ رینٹل الاؤنس، گھر کی مینٹیننس اور فرنشننگ، دو گاڑیاں جن میں سے ہر ایک کا 600 لیٹر پیٹرول مفت ہے، اور گھر کیلئے چار ملازمین رکھنے کی اجازت، جن میں سے ہر ایک کی تنخواہ 18 ہزار روپے تک ہوسکتی ہے۔

مرکزی بینک گورنر کے یوٹیلیٹی بلز، تفریح، اور موبائل فون کے اخراجات بھی ادا کرتا ہے۔ ان کی دیگر مراعات میں بچوں کے تعلیمی اخراجات کی 75 فیصد کوریج، مکمل میڈیکل کوریج، ایئر لائن ٹکٹ، کلب کی رکنیت اور سکیورٹی اخراجات شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

راول ڈیم :پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

راول ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی خطرناک حد 1752 فٹ تک پہنچ گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راول ڈیم :پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد: راول ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی خطرناک حد 1752 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ مسلسل بارشوں کے باعث ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے یہ فیصلہ لینا پڑا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ آج شام راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے جائیں گے۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ندی نالوں کے قریب نہ جائیں اور نشیبی علاقوں کے رہائشی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اسلام آباد کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپل ویز کھولنے کے بعد ندی نالوں اور پلوں پر سخت نگرانی رکھی جائے گی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر لیں۔

کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال میں شہری 16 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll