جی این این سوشل

پاکستان

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی سعودی وفد کل پاکستان پہنچے گا

سعودی وفد کی صدرمملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف ، وزیر خارجہ  اور ہم منصب وزراء، چیف آف آرمی سٹاف اور ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی سے ملاقاتیں متوقع ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی  سعودی  وفد کل پاکستان پہنچے گا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا سعودی وفد کل سے پاکستان کا دورہ کرے گا ۔

وفد میں سعودی وزیر برائے پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمٰن عبدالمحسن الفادلی، وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر ابراہیم الخورائف، نائب وزیر سرمایہ کاری بدر البدر، سعودی خصوصی کمیٹی کے سربراہ محمد مازید التویجری اور دیگر شامل ہیں۔ اور وزارت توانائی اور سعودی فنڈ برائے عمومی سرمایہ کاری کے سینئر حکام بھی شرکت کریں گے ۔ 


یہ دورہ بنیادی طور پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ولی عہد اور سعودی عرب کے وزیر اعظم محمد بن سلمان کے درمیان مکہ المکرمہ میں ہونے والی حالیہ ملاقات کے دوران دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے طے پانے والے مفاہمت کو تیز کرنے کے لیے ہو رہا ہے۔


سعودی وفد کی صدرمملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف ، وزیر خارجہ  اور ہم منصب وزراء، چیف آف آرمی سٹاف اور ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ اس دورے کا مقصد دوطرفہ تعاون کو بڑھانے اور باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری کو مثبت تحریک دینا ہے۔

پاکستان

بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں انتہائی غیر مناسب زبان استعمال کی، بیرسٹر گوہر

کل اسمبلی کے فلور پر بلاول بھٹو کو جواب دیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں انتہائی غیر مناسب زبان استعمال کی، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے انتہائی غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کیے، ان کے الفاظ کی مذمت کرتے ہیں۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے تھے ایوان اچھے طریقے سے چلے، فارم 47 سے جیتے ہوئے بلاول نے اسمبلی میں تقریر کی، کل اسمبلی کے فلور پر چیئرمین پی پی کو جواب دیں گے، لیڈر آف اپوزیشن اپنی رائے کا اظہار کرتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج بلاول بھٹو زرداری نے بھی فلور پر غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کیے ہیں، بلاول بھٹو نے آج پارلیمان کو غلط الفاظ سے نوازا، پی پی چیئرمین کی تربیت واقعی آصف زرداری صاحب نے کی ہے۔ بلاول جمہوریت کی باتیں برائے نام کرتے ہیں، بلاول بھٹو نے اپوزیشن اراکین کو غلط الفاظ سے پکارا، ڈپٹی اسپیکر نے پیپلزپارٹی کے نمائندے کی حیثیت سے اجلاس بلایا، بلاول بھٹو کے الفاظ کی مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج اسمبلی اجلاس میں صدر آصف زرداری کے خطاب پر ڈیبٹ جاری تھی، آج 8 بجے تک اجلاس چلنا تھا لیکن بلاول زرداری کے خطاب کے بعد کارروائی ملتوی کردی گئی۔ دنیا پر عیاں ہوگیا کہ جمہوریت سے متعلق ان کی بات برائے نام ہے، بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ کیا پھر بھی ڈپٹی اسپیکر نے ان کے الفاظ حذف نہیں کیے۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے ایوان پیپلز پارٹی کے نمائندہ کے طور پر چلایا، ہم جمہوریت آگے لے کر چلانا چاہتے ہیں، وہ ہمیں اشتعال دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے ایوان کی کارروائی کو خراب کرنے کی کوشش کی،جن کو ہم نے جواب دے دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے مستعفی ہوکر دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ

حکومت مسلسل گھاٹے کے سورے کئے جا رہی ہے، سربراہ جمعیت علماء اسلام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے مستعفی ہوکر دوبارہ  الیکشن کرانے کا مطالبہ

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو مستعفی ہوکر الیکشن کرانے کا مطالبہ کردیا۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک سے پہلے ہم تحریک کا آغاز کر چکے ہیں،ہماری پی ٹی آئی کیساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی،ہم دھاندلی کیخلاف تحریک شروع کر چکے ہیں، دیگر جماعتیں ارادہ رکھتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں حکومت کسی طرح بھی ڈیلیور نہیں کر سکتی،اس وقت انتہائی کمزور حکومت ہے،ہم اپنے پرائے کی سیاست نہیں کرتے،ایسا ہوتا تو ہم حکومت کا حصہ ہوتے،پیپلزپارٹی حکومت کا حصہ ہے لیکن کابینہ میں نہیں،پیپلزپارٹی کو جس دن پریشانی ہوئی، حکومت کیلئے مسئلہ ہوگا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ قوم ووٹ کو تحفظ فراہم نہیں کریگی تو ہم مسلسل غلامی کی طرف جائیں گے،میرے خیال سے حکومت ہے ہی نہیں،جب اپنے ہی چھوڑ کر چلے جائیں تو ایسے میں ہم اپنے موقف پر کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتہائی کمزور اسمبلی ہے، پیپلزپارٹی حکومتوں بنچوں پر بیٹھی ہوئی ہے، کسانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پنجاب کے کسان بہت مظلوم ہیں، جب گندم موجود ہے تو باہر سے گندم کیوں منگوائی، عام کسان کے ساتھ ظلم کیا گیا۔

مولانا کا کہنا ہے کہ جنہوں نے کسانوں کے ساتھ ظلم کیا ان کا محاسبہ کیوں نہیں کیا جارہا، موجودہ حالات میں حکومت کسی طرح ڈیلیورنہیں کرسکتی، افغانستان کے ساتھ بھی جھگڑا جاری ہے، افغانستان براہ راست چین سے تعلقات قائم کر لے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ گھاٹے کے سودے ہم کر رہے ہیں، گزشتہ 7 ماہ سے لوگ چمن بارڈر پر دھرنا دے کر بیٹھے ہیں۔ میرے مدمقابل دونوں افراد وزیراعلیٰ اور گورنر بنے ہیں، کوئی اور ہوتا کون ہے مجھے وزارت عظمیٰ یا وزارت اعلیٰ کی پیشکش کرے، عوام مجھے ووٹ دیں گے تو صدر اور وزیراعظم بنوں گا۔

سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ ہمارا بجٹ آئی ایم ایف کے ہاتھ میں ہے انہی لوگوں نے بنانے ہیں، انہی لوگوں کا ہماری فوج تحفظ کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مئی اور جون میں سورج آگ برسائے گا، ہیٹ ویو کا خطرہ

ملک میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا، تیس مئی تک پارہ 40 ڈگری تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مئی اور جون میں سورج آگ برسائے گا، ہیٹ ویو کا خطرہ

ملک میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا، تیس مئی تک پارہ 40 ڈگری تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ مئی کے آخر میں ہیٹ ویو کا دوسرا سپیل 4 تا 5 دن جاری رہے گا، جون کے مہینے میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

الرٹ کے مطابق ہیٹ ویو انسانوں اور دیگر جانداروں کو بھی متاثر کر سکتی ہے، 15 سے 30 مئی کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، ہیٹ ویو کا پہلا سپیل 2 تا 3 دن پر محیط ہوگا۔

پیشگوئی کے مطابق سندھ اور پنجاب کے علاقوں عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹندوالہ یار، مٹیاری، سانگھڑ، بہاولپور اور رحیم یارخان میں ہیٹ ویو کا زیادہ خطرہ ہے۔

دوسری طرف برسات سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، بلوچستان اور کشمیر میں شام کے وقت بارش کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll