جی این این سوشل

پاکستان

بشریٰ بی بی کا زہر دیئے جانے کے خدشے کے پیش نظر عدالت سے رجوع

سابق خاتون اول نے میڈیکل چیک اپ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بشریٰ بی بی  کا  زہر دیئے جانے کے خدشے کے پیش نظر عدالت  سے رجوع
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے زہر دیئے جانے کے خدشے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

بشریٰ بی بی کو خدشہ ہے کہ انھیں خوراک کے ذریعے زہر دیا جاسکتا ہے۔

سابق خاتون اول نے میڈیکل چیک اپ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

وکیل شعیب شاہین کے ذریعے درخواست ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔

بشری بی بی کا کہنا ہے کہ زہر کے خدشے کے پیش نظر میری صحت پر اثر ہوسکتا ہے۔

انہوں نے مؤقف اپنایا کہ عدالت شوکت خانم یا کسی پرائیویٹ اسپتال سے ٹیسٹ کرانے کی اجازت دے۔

علاقائی

ہر گلی محلے کو صاف دیکھنا چاہتی ہوں، کام جلد شروع کیا جائے گا، مریم نواز

ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اور بڑے شہروں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم لا رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہر گلی محلے کو صاف دیکھنا چاہتی ہوں، کام جلد شروع کیا جائے گا، مریم نواز

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہر گلی محلے کو صاف دیکھنا چاہتی ہوں، جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نوازسے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔ملاقاتوں میں عمومی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ارکان اسمبلی نے متعلقہ حلقوں کے مسائل اور عوامی ضروریات سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ گلی محلے،شہروں اور دیہات کی صفائی ستھرائی کا پائیدار نظام وضع کررہے ہیں۔ڈویژنل ہیڈکوارٹر اور بڑے شہروں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم لارہے ہیں۔

انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر گلی محلے کو صاف دیکھنا چاہتی ہوں، جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔ ملتان، جہانیاں، وہاڑی اور دیگر شہروں کے لئے ملتان وہاڑی ایکسپریس وے بنائیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کے ہسپتال میں کیتھ لیب اور کارڈیالوجی کی دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ملاقات کرنے والے جہانیاں کے ایم این اے چوہدری افتخار نذیر، ساہیوال کے ایم پی اے قاسم ندیم، لاہور کے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی،سیالکوٹ کے ایم پی اے خرم خان ورک شامل تھے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید،معاون خصوصی ذیشان ملک بھی موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مئی اور جون میں سورج آگ برسائے گا، ہیٹ ویو کا خطرہ

ملک میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا، تیس مئی تک پارہ 40 ڈگری تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مئی اور جون میں سورج آگ برسائے گا، ہیٹ ویو کا خطرہ

ملک میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا، تیس مئی تک پارہ 40 ڈگری تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ مئی کے آخر میں ہیٹ ویو کا دوسرا سپیل 4 تا 5 دن جاری رہے گا، جون کے مہینے میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

الرٹ کے مطابق ہیٹ ویو انسانوں اور دیگر جانداروں کو بھی متاثر کر سکتی ہے، 15 سے 30 مئی کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، ہیٹ ویو کا پہلا سپیل 2 تا 3 دن پر محیط ہوگا۔

پیشگوئی کے مطابق سندھ اور پنجاب کے علاقوں عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹندوالہ یار، مٹیاری، سانگھڑ، بہاولپور اور رحیم یارخان میں ہیٹ ویو کا زیادہ خطرہ ہے۔

دوسری طرف برسات سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، بلوچستان اور کشمیر میں شام کے وقت بارش کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئر لینڈ کے کامیاب دورے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائےگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئر لینڈ کا کامیاب دورے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی

آئر لینڈ کے کامیاب دورے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم آج آرام کے بعد کل  اپنی ٹرینگ سیشن کا آغاز کرے گی۔

گرین شرٹس انگلینڈ کے خلاف چار ٹی 20 میچز کھیلے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائےگا۔ دوسرا میچ 25، تیسرا 28 اور چوتھا ٹی ٹوئنٹی 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے دوران ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کے حتمی سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

اس سیریز کے بعد ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے امریکہ اور ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ میں ٹی 20 سیریز کے تین میچز کھیلے، جس میں پاکستان 2 میچ جیتنے میں کامیاب ہواتھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll