دہلی : ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا نے دہلی ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ گوتم گھمبیر فاؤنڈیشن کوروناکی دوائیوں کے ذخیرے میں ملوث ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دہلی ہائی کورٹ کو جمعرات کے روز بتایا گیا کہ ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (DCGI) نے گوتم گمبھیر فاؤنڈیشن کوکورونا کے مریضوں کو غیر قانونی طور پر Fabiflu دوائی دینے ، ذخیرہ کرنے اور خریدنے کا قصوروار پایا ہے۔
اس سے قبل گوتم گمبھیر فاؤنڈیشن کو کلین چٹ دینے پر سرزنش ہونے کے بعد ڈی سی جی آئی نے عدالت میں ایک نئی رپورٹ پیش کی ۔ ڈرگس کنٹرولر نے کہا کہ آرگنائزیشن ، منشیات فروشوں کے خلاف بھی تاخیر کے بغیر کارروائی کی جائے گی۔
عدالت کو بتایا گیا کہ آم عادمی پارٹی (AAP) کے ایم ایل اے پروین کمار کو بھی منشیات اور کاسمیٹکس ایکٹ کے تحت اسی طرح کے جرائم کا مرتکب پایا گیا ہے۔
اس سے قبل دوائیوں کے ذخیرہ اندوزی سے متعلق کیس میں ، دہلی ہائی کورٹ نے ڈی سی جی آئی کی ابتدائی رپورٹس کو مسترد کردیا تھا جس میں گوتم گمبھیر اور کمار کو کلین چٹ دی گئی تھی۔ جسٹس وپن سنگھی اور جسسمیت سنگھ کے ڈویژن بینچ نے پیر کو ایک تازہ رپورٹ اور تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
تاہم عدالت عام آدمی پارٹی کے ایک اور ایم ایل اے پریتی تومر کے لئے دائر ڈرگس کنٹرولر کی رپورٹ سے مطمئن ہوگئی تھی۔اس سے قبل اسی ڈویژن بینچ نے ڈرگ کنٹرولر کو حکم دیا تھا کہ وہ اس کے خلاف بھی اسی طرح کے الزامات کے تحت تحقیقات کرے۔
جمعرات کو ، ڈرگس کنٹرولر سے عدالت نے چھ ہفتوں کے اندر ان معاملات میں مزید پیشرفت سے متعلق اسٹیٹس رپورٹس جمع کروانے کا کہا گیا ہے اور اسکی اگلی سماعت 29 جولائی کو ہوگی۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 6 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 38 منٹ قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک گھنٹہ قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 5 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 گھنٹے قبل







