جی این این سوشل

تجارت

وزیر خزانہ کی واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات

پاکستانی وزیر خزانہ اورنگزیب کا آئی ایم ایف کی ایم ڈی  کرسٹیانو جارجیو سے بھی ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر خزانہ  کی واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آج واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کی۔

انہوں نے ملاقات میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور زراعت، آئی ٹی، کانوں اور معدنیات اور توانائی سمیت اہم شعبوں میں بیرونی اور ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے حکومتی عزم کو اجاگر کیا۔

یاد رہے کہ پاکستانی وزیر خزانہ اورنگزیب کا آئی ایم ایف کی ایم ڈی  کرسٹیانو جارجیو سے بھی ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ 

 

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ز ریفرنس کی سماعت ملتوی

دوران سماعت نیب کے وکلاء کی جانب سے سماعت ہفتہ 21 ستمبر تک ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ز ریفرنس کی سماعت ملتوی

احتساب عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ز ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی۔ 

احتساب عدالت راولپنڈی کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی،  بانی پی ٹی آئی  اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے ریفرنس کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر جرح کی، گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل چودھری ظہیر عباس نے اپنی جرح مکمل کرلی تھی۔

دوران سماعت نیب کے وکلاء کی جانب سے سماعت ہفتہ 21 ستمبر تک ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

بعدازاں احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت منگل 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔  

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کو جلو پارک میں جلسے کی اجازت مل گئی

 جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  پی ٹی آئی کو کل دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک جلسے کی اجازت ہو گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی  کو جلو پارک میں جلسے کی اجازت مل گئی

پی ٹی آئی  کو جلو پارک میں جلسے کی اجازت مل گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے تحریک انصاف کو جلو پارک میں جلسے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

 جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  پی ٹی آئی کو کل دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک جلسے کی اجازت ہو گی۔

دوسری جانب ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ضلعی حکومت جس جگہ پر اجازت دے ہم جلسہ کرینگے، تحریک انصاف کو این او سی کی شرائط پر تحفظات ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ جلسہ جلو پارک میں ہوگا، مویشی منڈی کاہنہ بھی زیر غور ہے، باقاعدہ اعلان مزید مشاورت کے بعد ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 12 خوارج ہلاک، 6 جوان شہید

ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 12 خوارج ہلاک، 6 جوان شہید

پشاور :خیبر پختونخوا کے اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 12 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 ستمبر کو ایک دہشت گرد گروہ نے سرحد پر دراندازی کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام میں انہیں گھیر لیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ 

دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے ضلع لدھا میں ایک اور دہشت گرد گروہ نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا۔ سکیورٹی فورسز نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اس حملے کو ناکام بنا دیا اور اس دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اس آپریشن میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 7 ستمبر کو یکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں کامیاب کارروائی کے دوران 4 خارجی خود کش بمبار دہشت گردوں کو ہلاک کرکے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرز مہمند پر حملے کی کوشش ناکام بنادی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll