ڈپٹی کمشنر ایسٹ کراچی کی یقین دہانی کے باوجود درخواست کی کارروائی میں تاخیر ہوئی، جس سے پی ٹی آئی سندھ نے یکم اپریل 2024 کو ایک یاد دہانی جاری کی

.jpg&w=3840&q=75)
کراچی :تحریک انصاف سندھ نے کراچی جلسے کی اجازت میں تاخیر پر چیف سیکرٹری سندھ اور آئی جی سندھ پولیس کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا۔
پی ٹی آئی سندھ نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے باغ جناح گراؤنڈ میں جلسہ منعقد کرنے کی اجازت کے لیے اپنی درخواست پر کارروائی میں تاخیر پر شدید تحفظات کااظہار کردیا ، جلسہ کے لیے درخواست 21 مارچ 2024 کو پی ٹی آئی کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر ایسٹ کراچی کو ذاتی طور پر جمع کرائی گئی ۔جس کی سربراہی ان کے جنرل سیکرٹری، ایڈوکیٹ علی پلہ نے کی تھی۔
ڈپٹی کمشنر ایسٹ کراچی کی یقین دہانی کے باوجود درخواست کی کارروائی میں تاخیر ہوئی، جس سے پی ٹی آئی سندھ نے یکم اپریل 2024 کو ایک یاد دہانی جاری کی۔
خط کے متن کے مطابق 21 اپریل 2024 کی اصل جلسہ کی تاریخ تیزی سے قریب آ رہی تھی۔جلسے کی اجازت کی منظوری کے عمل میں مسلسل سست روی کا سامنا ہونے پر پی ٹی آئی سندھ نے جلسہ کو 28 اپریل 2024 تک ری شیڈول کرنے کا فعال قدم اٹھایا ہے ۔ تاہم آج تک جلسے کی اجازت کے لئے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا گیا ہے۔ جلسہ کی پرمشن میں تاخیر پر تشویش ہے یہ جس سے یہ خدشہ پیدا ہوا ہے۔ پی ٹی آئی کے جلسے میں جان بوجھ کر رکاوٹ ڈالی جاری ہے۔ ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماحلیم عادل شیخ نے کہا پاکستان تحریک انصاف جو پاکستان کی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے۔ جلسوں کے انعقاد کی اجازت نہ صرف ایک قانونی حق ہے بلکہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 17 اور 18 کے تحت اس کی ضمانت بھی دی گئی ہے، جو تمام شہریوں کو اظہار آزادی کی مکمل آزادی دیتا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ دینے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ نے چیف سیکریٹری سندھ اور انسپکٹر جنرل سندھ پولیس سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ان کے جلسے کا مقصد ایک پرامن سیاسی سرگرمی ہے، جو عوامی معاملات میں خلل ڈالے بغیر منظم انداز میں منعقد کی جاتی ہے۔

سانحہ بھائی گیٹ کی انکوائری رپورٹ مکمل، ایس پی سٹی ، ایس ڈی پی او، ایس ایچ او قصور وار قرار
- a day ago

کوئٹہ، گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق
- a day ago

میانوالی :سی ٹی ڈی کے چھاپےکے دوران 6 مبینہ دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- a day ago
بلوچستان: 12 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے حملے ناکام، 58 دہشتگرد ہلاک
- 3 hours ago
وزیراعظم نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا افتتاح کردیا
- 3 hours ago

پنجاب حکومت نےشب برات کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری
- a day ago

سانحہ گل پلازہ : ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کوعہدے سےہٹا دیا گیا
- a day ago
آئی سی سی نے ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا
- a day ago

ایک ننھا چہرہ، ایک بڑی آزمائش، آزاد کشمیر کا نوجوان سعد علاج کا منتظر
- a day ago

خیبرپختونخوا میں نیپا وائرس پھیلنے کا خدشہ،صوبائی محکمہ صحت ہائی الرٹ
- a day ago
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 199 رنز کا ہدف دے دیا
- an hour ago

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، علاقائی سلامتی ،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- a day ago







.jpg&w=3840&q=75)





