جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان کی سلامتی کو درپیش کسی بھی چیلنج کا جواب دینےکیلئےہمہ وقت تیارہیں ، ایئرچیف

اسلام آباد: ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ پاکستان کی سلامتی کو درپیش کسی بھی چیلنج کا جواب دینےکیلئےہمہ وقت تیار ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کی سلامتی کو درپیش کسی بھی چیلنج کا جواب دینےکیلئےہمہ وقت تیارہیں ، ایئرچیف
پاکستان کی سلامتی کو درپیش کسی بھی چیلنج کا جواب دینےکیلئےہمہ وقت تیارہیں ، ایئرچیف

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق  سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل  ظہیر احمد بابر سدھو نے کمانڈاینڈسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا ہے۔

کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے  کہا کہ  دور حاضر کی جنگ میں ائیرپاورعسکری قوت کاایک موثرعنصربن چکی ہے، پاک فضائیہ ملک کو درپیش سیکورٹی چیلنجز کابخوبی ادراک رکھتی ہے ، پاک فضائیہ اپنے آپریشنل منصوبوں کوعملی جامہ پہنانے کیلئے سرگرم عمل ہے،پاک فضائیہ اپنی آپریشنل تیاریوں کو بہت اہمیت دیتی ہے۔

ائیر چیف کا کہنا تھا کہ  پاک فضائیہ پاکستان کی سلامتی کو درپیش کسی بھی چیلنج کا جواب دینےکیلئےہمہ وقت تیارہیں ،  ہم تمام لوگ جنہوں نے یونیفارم زیب تن کیا ہے ان کا ہر وقت عملی طور پر تیار رہنا ہے اور  اس ملک اور اس کے شہریوں کے دفاع کیلئے ہمارا اولین فریضہ ہے۔

پاکستان

توشہ خانہ ریفرنس، نوازشریف کی بریت کی درخواست پردلائل کیلئےنوٹس جاری

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ ریفرنس، نوازشریف کی بریت کی درخواست پردلائل کیلئےنوٹس جاری

توشہ خانہ ریفرنس، احتساب عدالت نےسابق وزیراعظم نوازشریف کی بریت کی درخواست پردلائل کے لئے 23 مئی کے لئے نوٹس جاری کردئیے۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری ، نواز شریف ،یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کےریفرنس پر سماعت ہوئی۔ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ارشد تبریز ایڈوکیٹ عدالت میں  پیش ہوئے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ان کے پلیڈر رانا محمد عرفان عدالت پیش ہوئے، توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کردی گئی۔

 جج ناصر جاوید رانا نے کہا کہ بریت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیتے ہیں ۔اس اپلیکشن کو نیب ہیڈ کوارٹر بھجوا دیتا ہوں۔

  پراسکیوٹر نے کہا کہ شارٹ نوٹس کردیں ۔

 احتساب عدالت نے نواز شریف کی بریت کی درخواست پر دلائل کیلئے 23 مئی کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ۔

یوسف رضا گیلانی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی جسے عدالت نے منطور کر لیا۔

وکیل ارشد تبریز نےموقف اختیار کیا کہ صدر آصف علی زاردی کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے ان کی حد تک کیس نہیں چل سکتا ۔

 نیب پراسیکوٹر نےکہاکہ صدراتی استثنیٰ کے حوالے سے درخواست مل گئی اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شواہد کی کمی: شہزاد پر تیزاب پھینکنے کا کیس برطانیہ میں بند

شہزاد اکبر کے گھر آنے اور جانیوالے راستے کی فوٹیج کا جائزہ لینے کے باوجود ملزم کا سراغ نہیں مل سکا ، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شواہد کی کمی: شہزاد پر تیزاب پھینکنے کا کیس برطانیہ میں بند

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر کیخلاف برطانیہ میں تیزاب پھینکنے کا مقدمہ شواہد نہ ملنے کے باعث بند کر دیا گیا۔

ہرٹ فورڈ شائر پولیس اور انٹیلی جنس حکام نے تصدیق کی ہے کہ شواہد کی کمی کی وجہ سے کیس بند کر دیا گیا ہے۔

شہزاد اکبر کے کہنا تھا کہ پولیس نے تحقیقات بند تو کر دیں مگر قانونی کارروائی کروں گا۔ شہزاد اکبر نے گزشتہ ہفتے حملے کا ذمہ دار حکومت پاکستان کو ٹھہرا کر قانونی کارروائی کا اعلان بھی کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر کے گھر آنے اور جانے والے راستے کی کئی گھنٹوں کی فوٹیج کا جائزہ لینے کے باوجود ملزم کا سراغ نہیں مل سکا۔

واضح رہے کہ شہزاد اکبر نے گزشتہ سال 26 نومبر کی شام لندن کے قریب تیزاب پھینکنے کی شکایت کی تھی۔ انہیں پاکستانی حکام کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا خط بھی موصول ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک رفح شہر میں داخل

اسرائیلی فوج نے غزہ میں فوجی کارروائی شروع کردی، رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران 12 فلسطینی شہید ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک رفح شہر میں داخل

اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک رفح شہر میں داخل ہوگئے ہیں، اسرائیلی فوج نے غزہ میں فوجی کارروائی شروع کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کی صبح اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک رفح شہر میں داخل ہوگئے ہیں۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ وہ رفح کے مشرقی حصے میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی رات رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران کم از کم 12 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

علازہ ازیں غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ اور مصر کی سرحد پر رفح کراسنگ سے فوٹیج میں گولیوں اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔مغربی کنارے میں بھی جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

فلسطینی اور مصری حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی ٹینک غزہ کے جنوبی قصبے رفح میں داخل ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں دو ریزرو فوجی افسران کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے جن کا تعلق اسرائیلی فوج کی 6551ویں بٹالین کے 551ویں بریگیڈ سے تھا ۔ دونوں کی عمریں 31 سال تھیں اور دونوں اسرائیلی فوج میں میجر تھے۔ اس سے قبل اتوار کو کریم شالوم بارڈر کراسنگ کے قریب راکٹ حملے میں چار اسرائیلی فوجی مارے گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll