جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

مائیکروسافٹ کا نیا ونڈوز آپریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا اعلان

کیلیفورنیا: مشہوری امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ اس کا نیا اور جدید ونڈوز آپریٹنگ سسٹم رواں ماہ 24 جون کو متعارف کرا دیا جائے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مائیکروسافٹ کا نیا ونڈوز آپریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا اعلان
مائیکروسافٹ کا نیا ونڈوز آپریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا اعلان

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیکروسافٹ کے چیف آپریٹنگ افسر(سی او او) ستیہ نڈیلا اور چیف پراڈکٹ افسر پانوس پانے ایک ورچوئل اجلاس میں یہ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم دنیا کے سامنے  پیش کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیا آپریٹنگ سسٹم کب تک صارفین کو دستیاب ہوگا یہ کہنا ابھی مشکل ہے  لیکن  رپورٹس ہیں کہ 2021ء کے آخر تک اس کی ابتدائی شکل جاری ہو سکتی ہے۔

گزشتہ ماہ چیف آپریٹنگ افسر ستیہ نڈیلا نے ایک تقریب کے دوران اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ایک عشرے کے بعد مائیکروسافٹ ونڈوز کی سب سے اہم ترین اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے آخری بار 2015 میں ونڈوز 10 کی شکل میں نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرایا گیا تھا جس نے ونڈوز 8.1 کی جگہ لی تھی۔

پاکستان

وزارت قانون نے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کانوٹیفکیشن واپس لے لیا

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ 30جون 2021سے منظور کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزارت قانون نے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کانوٹیفکیشن واپس لے لیا

وزارت قانون وانصاف نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے کر ان کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ 30جون 2021ء سے منظور کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے 22 مارچ 2024 کے فیصلے کی روشنی میں صدرمملکت آصف علی زرداری نے جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کی منظوری دی تھی۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارشات پر، آئین کے آرٹیکل 209(6) کے تحت ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر الزام تھا کہ انہوں نے 21 جولائی کو راولپنڈی بار کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے حساس ادارے کے خلاف بیان دے کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جس کے بعد وہ اپنے عہدے پر رہنے کے اہل نہیں رہے۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ ملکی خفیہ ایجنسی عدالتی امور میں مداخلت کررہی ہے اور خوف و جبر کی فضا کی ذمہ دار عدلیہ بھی ہے جب کہ میڈیا والے بھی گھٹنے ٹیک چکے ہیں اور سچ نہیں بتا سکتے، میڈیا کی آزادی بھی بندوق کی نوک پر سلب ہو چکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمتوں میں مزید کمی

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمتوں میں مزید کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کی کمی سے 2317 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 500روپےجبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

کمی کے بعد فی تولہ سونا  240000روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 205761روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں آئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ججز کیخلاف مہم،توہین عدالت کی کارروائی کیلئے چیف جسٹس کو خط

جسٹس محسن اختر کیانی نے بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ججز کیخلاف مہم،توہین عدالت کی کارروائی کیلئے چیف جسٹس کو  خط

ججز کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کارروائی کیلئے ایک اور خط سامنے آگیا۔

عدالت عالیہ کے سینئر ترین جج محسن اختر کیانی نے بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج محسن اختر کیانی نے چیف جسٹس عامر فاروق کو لکھے گئے خط میں اپنے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست کی ہے۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو اپنے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط لکھا تھا جس پر فیصلہ کیا گیا کہ خط کو توہین عدالت میں تبدیل کر کے کارروائی کی جائے گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو جج صاحبان کے خطوط پر آج بنچ تشکیل کئے جانے کا امکان ہے جو دونوں ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے پر توہین عدالت کے نوٹس جاری کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll