جی این این سوشل

جرم

قلعہ عبداللہ پولنگ اسٹیشن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ

چیف الیکشن کمیشنر نے قلعہ عبداللہ میں ہونے والے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور تفصیلات بھی طلب کرلیں ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قلعہ عبداللہ  پولنگ اسٹیشن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

قلعہ عبداللہ میں پولنگ اسٹیشن میں نا معلوم افراد گھس گئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق نا معلوم افراد نے پولنگ اسٹیشن میں گھس کر فائرنگ شروع کر دی ۔ 

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے فائرنگ سے گردو نواح میں خوف پیدا کیا اور مظاہرین کو منتشر کیا ۔ 

پولیس حکام کے مطابق اس واقعے سے ابھی تک کوئی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔ 

یاد رہے کہ چیف الیکشن کمیشنر نے قلعہ عبداللہ میں ہونے والے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور تفصیلات بھی طلب کرلیں ہیں ۔ 

پاکستان

صدر مملکت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرترمیمی آرڈیننس کی منظوری دیدی

ایکٹ کے تحت کمیٹی چیف جسٹس آف پاکستان ، سینئر ترین جج اور چیف جسٹس کا نامزد کردہ جج شامل ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرترمیمی آرڈیننس کی منظوری دیدی

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 پر دستخط کر دیئے۔

سپریم کورٹ کے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے سیکشن 2 میں ایک ذیلی شق شامل کی گئی ہے، جس میں ایکٹ کے تحت کمیٹی چیف جسٹس آف پاکستان ، سینئر ترین جج اور چیف جسٹس کا نامزد کردہ جج شامل ہو گا۔

جاری آرڈیننس میں پریکٹس اینڈپروسیجر ایکٹ کےسیکشن تھری میں ترمیم کی گئی ہے ۔

سیکشن تھری کی ذیلی شق 2کےتحت سماعت سےقبل مفادعامہ کی وجوہات دیناہوں گی ، پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ میں آرڈیننس کےذریعےسیکشن 7اےاوربی کوشامل کیاگیا ہے۔

 آرڈیننس میں سیکشن 7اےکےتحت ایسےمقدمات جوپہلےدائرہونگے انہیں پہلےسناجائے گا، کوئی عدالتی بینچ اپنی باری کےبرخلاف کیس سنےگا تووجوہات دینا ہوں گی ، سیکشن 7بی کےتحت ہرکیس، اپیل کی ریکارڈنگ ہوگی اورٹرانسکرپٹ تیارکیاجائے گا۔ 

 آرڈیننس کے تحت عدالتی کارروائی کی ٹرانسکرپٹ اور ریکارڈنگ عوام کیلئےدستیاب ہوگی۔

اس سے پہلے وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے آرڈیننس کی منظوری دی تھی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے کاہنہ میں جلسے سے پہلے ہی پولیس کی بھاری نفری جلسے کے مقام پر پہنچ گئی

دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انتظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ کل راستوں میں  کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی نہ کرے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے کاہنہ میں جلسے سے پہلے ہی پولیس کی بھاری نفری جلسے کے مقام پر پہنچ گئی

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کا کاہنہ میں جلسے سے پہلے ہی پولیس کی بھاری نفری جلسے کے مقام پر پہنچ گئی۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس بھاری نفری لے کر جلسہ گاہ پہنچ گئی جبکہ جلسے کی جانب جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا جا رہا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر مختلف راستوں کو بند کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انتظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ کل راستوں میں  کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی نہ کرے تاکہ رکاوٹیں نہ ہونے پر عوام وقت پر پہنچ سکیں گے اور ہم جلسہ بر وقت ختم کرسکیں،پی ٹی آئی ورکرز سے درخواست ہے، پرامن طریقے سے جلسہ میں شرکت کریں،انہوں نے کہا کہ کارکنوں سے اپیل ہے ایک بجے تک جلسہ گاہ پہنچیں  تاکہ وقت پر سارا عمل ہو،یہ عمران خان کا پیغام ہے کہ سب کارکن جلسہ میں شرکت کریں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 12 خوارج ہلاک، 6 جوان شہید

ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 12 خوارج ہلاک، 6 جوان شہید

پشاور :خیبر پختونخوا کے اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 12 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 ستمبر کو ایک دہشت گرد گروہ نے سرحد پر دراندازی کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام میں انہیں گھیر لیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ 

دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے ضلع لدھا میں ایک اور دہشت گرد گروہ نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا۔ سکیورٹی فورسز نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اس حملے کو ناکام بنا دیا اور اس دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اس آپریشن میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 7 ستمبر کو یکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں کامیاب کارروائی کے دوران 4 خارجی خود کش بمبار دہشت گردوں کو ہلاک کرکے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرز مہمند پر حملے کی کوشش ناکام بنادی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll