فلسطین میں شہدا کی مجموعی تعداد 34 ہزار 97 سے تجاوز کر گئی ہے


اسرائیل کی غزہ میں فضائی حملے جاری، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 48 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا، فلسطین میں شہدا کی مجموعی تعداد 34 ہزار 97 سے تجاوز کر گئی ہے
صیہونی طیاروں نے نصیرت کیمپ پر پھر بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 7 فلسطینی شہید ہو گئے، سفاک فوج نے تازہ حملوں میں ایک اور نولود سے ماں کی گود چھین لی۔
فلسطین میں شہدا کی مجموعی تعداد 34 ہزار 97 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اسرائیلی حملوں میں 76 ہزار 980 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب امریکا نے اسرائیلی فوجی یونٹ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پابندی مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث عائد ہوگی تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے ممکنہ پابندی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ فوجی بٹالین کے خلاف پابندی کا تمام طاقت سے مقابلہ کروں گا۔
ادھر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پر کامیاب حملہ کرنے پر افواج کی تعریف کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران نے آپریشن کے دوران طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 18 hours ago

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 17 hours ago
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 19 hours ago

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی
- 3 days ago

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 2 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 3 days ago

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع
- 3 days ago

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 2 days ago

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
- 3 days ago

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 16 hours ago

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 16 hours ago

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی
- 3 days ago








