جی این این سوشل

علاقائی

وردیاں پہننے سے مسائل حل نہیں ہوتے، پنجاب پولیس میں اصلاحات کی ضرورت ہے، علی امین گنڈاپور

باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، پنجاب پولیس الیکشن میں بدترین دھاندلی میں آلہ کار بنی رہی، وزیر اعلیٰ کے پی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وردیاں پہننے سے مسائل حل نہیں ہوتے، پنجاب پولیس میں اصلاحات کی ضرورت ہے،  علی امین گنڈاپور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پنچاب پولیس میں اصلاحات کی ضرورت ہے، وردیاں پہننے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں کچھ کہتا ہوں تو سارے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔ 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ایک بار پھر پی ڈی ایم کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں معاشی اور روزگار کی کیا صورتحال تھی؟ پی ڈی ایم کی پہلے کیا کارکردگی تھی اور اب کیا ہے؟

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، پنجاب پولیس الیکشن میں بدترین دھاندلی میں آلہ کار بنی رہی، پنجاب پولیس میں اصلاحات کرکے اسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سردار تنویر الیاس کو ایف آئی اے کی جانب سے سول جج عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

سردار تنویر الیاس کو ایف آئی اے کی جانب سے سول جج عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سردار تنویر الیاس کی جانب سے صابر ملک ایڈووکیٹ اور نوید رضا مغل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے دلائل دیے کہ سردار تنویر الیاس نے وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے کے بعد ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب کا وزٹ کیا لیکن قانون کے مطابق وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے کے بعد پاسپورٹ کا استعمال نہیں جا سکتا تھا۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ سردار تنویر الیاس کا پاسپورٹ کینسل کیا گیا مگر انہوں نے تاحال واپس نہیں کیا، پاسپورٹ ریکور کروانا ہے 8 دن کا ریمانڈ دیا جائے۔

ایف آئی اے کی جانب سے سردار تنویر الیاس کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی تاہم عدالت نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے نجی شاپنگ مال کے سکیورٹی انچارج پر تشدد اور تالے توڑنے پر درج مقدمے میں سردار تنویر الیاس کی 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست منظور کی تھی جب کہ اس سے قبل مقامی عدالت نے انہیں اس کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی

رؤف حسن جی سیون مرکز میں جی این این ٹی وی چینل کے دفتر سے نکلے ہی تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف   حسن   نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی

اسلام آباد میں نامعلوم افراد کے حملے میں پاکستان تحریک انصاف  کے ترجمان رؤف حسن زخمی ہوگئے۔ رؤف حسن جی سیون مرکز  میں جی این این ٹی وی چینل کے دفتر سے نکلے تو باہر نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کردیا۔

  نامعلوم حملہ آورں نے چاقو سے رؤف حسن پر وار کیے اور ان سے چھینا جھپٹی کی کوشش بھی کی اور لوگوں کے جمع ہونے پر فرار ہوگئے۔

حملے میں ترجمان پی ٹی آئی کے چہرے پر زخم آئے ہیں۔ انہں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

بجلی صارفین پر مزید 35 ارب کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے،بجلی صارفین پر 35 ارب کا اضافی بوجھ ڈالا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بجلی صارفین پر مزید 35 ارب کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

حکومت نے مہنگائی کی ستائی عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کر لیں۔بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔بجلی صارفین پر 35 ارب کا اضافی بوجھ ڈالا جائے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی ہے۔نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 30 مئی کو سماعت کرے گی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں فرنس آئل، ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی جب کہ پانی سے 22.96فیصد اور مقامی کوئلے سے 10.19فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

مقامی گیس سے 11.28درآمدی ایل این جی سے24.97فیصد بجلی پیدا کی گئی جب کہ اپریل میں جوہری ایندھن سے 23.64فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے پیش نظر نیپرا کی جانب سے درخواست کی منظوری دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll