اسلام آباد: مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے سینئر رہنما سردار طاہر اقبال تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) میں شامل ہوگئے ہیں ۔
وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار طاہر اقبال کی طویل سیاسی جدوجہد ہے، سردار طاہر اقبال کی شمولیت سے تحریک انصاف مضبوط ہوگی، ہماری دیگر سیاسی رہنماؤں سے بات چیت چل رہی ہے، اہم شخصیات آنے والے دنوں میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گی۔
سردار تنویر الیاس نے کہا کہ ہم نے آزادکشمیر میں میرٹ کی پامالی کی بات کی،فاروق حیدر نے پہلے سپریم کورٹ میں واردات کی، آج راجہ فاروق حیدر ہائیکورٹ میں واردات کرنے جارہے ہیں، ہم اس میرٹ کی پامالی کیخلاف سخت مزاہمت کریں گے۔سردار تنویر الیاس نے کہا کہ جانے والی حکومت کو کیا اختیار ہے کہ ججز کی تقرری کرے، ججز کی تقرریوں میں پیسہ چل رہا ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھی باقی ملک کی طرح نگران حکومت ہونی چاہیے،نگران حکومت آزادکشمیر میں صاف شفاف الیکشن کروا سکتی ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی نشستیں دو دو سے زیادہ نہیں دیکھ رہا۔
سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ دوسرے فیز کے ٹکٹ جلد اعلان ہونے جارہے ہیں،جو لوگ ٹکٹوں کی تقسیم سے مطمئن نہیں ان کو ساتھ لیکر چلیں گے،میری کوشش ہوگی ناراض لوگوں کو ٹکٹ ہولڈر کی حمایت پر قائل کروں، امید ہے ہماری پارٹی کے لوگ آزاد الیکشن میں نہیں جائیں۔
معاون خصوصی پنجاب سردار تنویر الیاس کا مزید کہنا تھا کہ تینوں ڈویژن کے تمام حلقوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں، خلاف میرٹ ججز کے معاملے کو وزیراعظم پاکستان کے نوٹس میں لایا گیا ہے،ججز کا پینل تشکیل دیتے ہوئے وزارت امور کشمیر کو نظر انداز کیا گیا،آزاد کشمیر حکومت نے بڑا پینل تشکیل دے کر مرضی کے لوگوں کی نامزدگی کی۔
شدید دھند کے باعث موٹر ویز مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند
- 9 گھنٹے قبل
پنجاب ریونیو اتھارٹی کاسنگل سیلز ٹیکس ریٹرن کے دائرہ کار میں مزید توسیع کا فیصلہ
- 14 گھنٹے قبل
ہش منی کیس، امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دے دیا
- 11 گھنٹے قبل
تعلیمی شعبہ میں ترکیہ کے ساتھ شراکت داری چاہتے ہیں،وزیر اعلی مریم نواز
- 10 گھنٹے قبل
مسلسل چوتھے روز سو نے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ،نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 12 گھنٹے قبل
کوئٹہ کوئلہ کان میں دھماکہ، جاں بحق ہونے والے4 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں
- 11 گھنٹے قبل
محمد آصف نےتیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
- 13 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر یو اے ای کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر ایک ملزم گرفتار
- 10 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف سے سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہٰ کی ملاقات،غزہ جنگ بندی پر زور
- 9 گھنٹے قبل
پشاور: صوبائی حکومت کی جانب سےشدید سردی اور برفباری والے علاقوں میں خیموں کی فراہمی جاری
- 10 گھنٹے قبل
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 5 خوارجی دہشت گرد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل
190 ملین پاوّنڈ ریفرنس کیس ،سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سمیت کل 35 گواہان کے بیان قلمبند
- 13 گھنٹے قبل