پی ایس ایل کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے، پوری دنیا میں پاکستان کا برینڈ دیکھا جاتا ہے ، نسیم شاہ
لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ سب کی طرح پاکستان سپر لیگ کے لیے بہت پرجوش ہوں پی ایس ایل کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے، پوری دنیا میں پاکستان کا برینڈ دیکھا جاتا ہے
رپورٹ : انس سعید
قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نسیم شاہ نے کہا کہ قرنطینہ کی عادت ہو چکی ہے کمرے میں دستیاب سہولیات کو استعمال کر کے ٹریننگ کر رہا ہوں اگرآئیسولیشن میں ٹریننگ نہیں کریں گے تو باڈی فٹ نہیں رہے گی، اکثر انسان سے غلطیاں ہو جاتی ہیں میرا یقین ہے جہاں آپ کا رزق لکھا ہو وہاں پر آپ کو جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
جی این این ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ سب کی طرح پاکستان سپر لیگ کے لیے بہت پرجوش ہوں پی ایس ایل کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے، پوری دنیا میں پاکستان کا برینڈ دیکھا جاتا ہے مشکل حالات کے بعد شیڈول کا اعلان ہونا خوش آئند ہے۔
نوجوان فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ کرکٹ میری زندگی ہے، کہیں بھی کھیلی جائے، خوشی ہوتی ہے یو اے ای میں گرمی ضرور ہے لیکن بطور پروفیشنل کوئی بھی کنڈیشن ہو، کھیلنا پڑتا ہے ٹورنامنٹ میں تمام بیٹسمینوں کو آؤٹ کرنے کا ہدف بنا رکھا ہے بطور فاسٹ بولر ہر بیٹسمین کے ساتھ لڑائی ہی ہوتی ہے جتنے بڑے بیٹسمین کو آؤٹ کرو، اتنی زیادہ خوشی ہوتی ہے۔
قومی کرکٹر نسیم شاہ نے کہا کہ ﷲ کا شکر ادا کرتا ہوں ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ٹیم سے باہر رہ کر تین ماہ میں بہت محنت کی اپنی غلطیوں اور کمزوریوں پر میں نے بہت کام کیا ہے، کرکٹ کے تینوں فارمیٹس پسندیدہ ہیں خواہش ہے تینوں میں پاکستان کی نمائندگی کروں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے فٹنس اچھی ہو تو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی آسانی سے کھیلے جا سکتے ہیں،شاہین آفریدی کے ساتھ باؤلنگ کرنے کا بھی مزہ آتا ہے اور سیکھنے کو بھی ملتا ہے۔
اسرائیل کی یمن میں فوجی تنصیبات اور بندرگاہوں پرشدید بمباری
- 3 گھنٹے قبل
نامور کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے مشہور گانے ’بے بی‘ کا قوالی ورژن وائرل
- 27 منٹ قبل
کرک:ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر مسافر بس پر چڑھ دوڑا، 12 افراد جاں بحق 20 زخمی
- 43 منٹ قبل
لڑکیوں کی تعلیم موجودہ وقت کا اہم چیلنج ہےاس پرمسلم دنیا کو کام کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم
- ایک گھنٹہ قبل
بنگلہ دیش : سابق کپتان تمیم اقبال کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
ملالہ یوسفزئی خواتین کی تعلیم سےمتعلق کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئیں
- 2 گھنٹے قبل
وزات خزانہ نے نئے مالی سال کیلئے وفاقی سرکاری ملازمین کے بجٹ تخمینوں پر کام کرناشروع کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل
خلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ کیس، ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستانی نژاد برطانوی عازمین حج کے لیے حکومت کی طرف سے بڑی سہولت
- 2 گھنٹے قبل
صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب کر لیا
- 2 گھنٹے قبل
پھالیہ: مکان میں آتش گیر مواد پھٹنے سے خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل
پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج،موٹرویز بند،فلائٹ آپریشن متاثر
- 3 گھنٹے قبل