اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران مزید 76 افراد انتقال کر گئے جبکہ 1ہزار629 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید76 افراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار265ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 30ہزار 511ہو گئی ہے ۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.10 رہی ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ42ہزار 192 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 10ہزار 290افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 23ہزار 072ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار 116افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 34ہزار321ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4144 افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 25ہزار729کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 289مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد81 ہزار700جبکہ اموات کی تعداد765تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 633افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 107افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار493ہوچکی ہے جبکہ 554افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 2726فرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 8لاکھ 63 ہزار111مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

خواجہ آصف عوام سے معافی مانگیں، شعیب صدیقی
- 3 days ago
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 14 hours ago
رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے
- 2 days ago
لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 2 days ago
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 2 days ago

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- a day ago
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- a day ago
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 2 days ago

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
- 2 days ago
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 2 days ago

ایل پی جی مہنگی ہو گئی، فی کلو قیمت جانیے
- 2 days ago
براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری
- 2 days ago
