لاہور میں کینال روڈ پر قیمتی لگژری گاڑی میں مشکوک شخص کا فرار، موٹر سائیکل کو ٹکر اور گاڑی کو آگ لگنے کا فلمی طرز کا واقعہ نیا رُخ اختیار کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق سارا واقعہ مال روڈ پر ایک ہوٹل میں کمرہ لینے سے شروع ہوا، پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف اقدامِ قتل اور اغواء سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
گزشتہ روز کینال روڈ پر ایک قیمتی گاڑی کو آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا، اس واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
پولیس کے مطابق حمزہ جاوید نامی گاڑی کے مالک نے مال روڈ پر واقع ہوٹل میں کمرہ لینے کے لیے خود کو سیکیورٹی ادارے کا آفیسر بتایا تھا۔
ہوٹل والوں نے مشکوک سمجھ کر پولیس کو اطلاع دی، پولیس حمزہ جاوید کو جھوٹ بولنے پر تھانے لے جا رہی تھی کہ اس نے گاڑی بھگا دی۔
ملزم نے گاڑی میں ساتھ جانے والے ہیڈ کانسٹیبل منور خان کو جان سے مارنےکی دھمکی دی، ملزم گاڑی بھگاتا ہوا کینال روڈ پر چلا گیا، جب گاڑی مسلم ٹاؤن پہنچی تو ملزم نے خود گاڑی دیوار سے ٹکرا دی۔
ملزم حمزہ جاوید نے کانسٹیبل منور کو دھکا دے کر گاڑی کے نیچے دے دیا اور گاڑی پولیس کی موٹر سائیکل پر چڑھا دی۔
ملزم نیچے پھنسی موٹر سائیکل سمیت گاڑی بھگاتا رہا، موٹر سائیکل کی رگڑ سے پیدا ہونےوالی چنگاڑی سے گاڑی کو آگ لگ گئی اور وہ جل کر تباہ ہو گئی۔
پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل منور خان کی مدعیت میں تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔درج کیئ گئے مقدمے میں اقدامِ قتل اور اغواء سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 6 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 6 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 6 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- an hour ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 4 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago




