جی این این سوشل

دنیا

اسرائیلی فورسز نے شیخ جراح میں فلسطینی کارکن منیٰ الکرد کو گرفتار کرلیا

اسرائیلی فورسز نے شیخ جراح کے علاقے میں فلسطینی کارکن منیٰ الکرد کو گرفتار کرلیا ہے۔ فلسطینی کارکن منیٰ الکرد کو ان کے گھر پر چھاپا مارکرگرفتار کیاگیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسرائیلی فورسز  نے شیخ جراح میں فلسطینی کارکن منیٰ الکرد کو گرفتار کرلیا
اسرائیلی فورسز نے شیخ جراح میں فلسطینی کارکن منیٰ الکرد کو گرفتار کرلیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی آبادکاری کیخلاف آوازیں خاموش کروانے کی کوشش جاری  ہیں ۔ شیخ جراح کے علاقے میں فلسطینیوں کو ان کے گھر سے نکالنے  کیخلاف فلسطینی کارکن گرفتار کرلیا گیا ہے۔

فلسطینی کارکن منیٰ الکرد کو ان کے گھر پر چھاپا مارکرگرفتار کیاگیا، پولیس نے 23سالہ سماجی کارکن کے دو جڑواں بھائیوں کو بھی خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا نوٹس دیا۔

گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں بے دخل فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے پُرامن دوڑ منعقد کی گئی تھی۔اسرائیلی فورسز نے دوڑ پر بھی دھاوا بول کر 23 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا تھا۔

دوڑ کی کوریج کرنے والی غیر ملکی میڈیا  کی خاتون صحافی کو اسرائیلی فورسز نے زد و کوب کیا، کیمرہ توڑ دیا اور انہیں حراست میں بھی لے لیا تھا۔مقبوضہ بیت المقدس میں پرامن دوڑ کی کوریج کرنے والی صحافی کو اسرائیلی فورسز نے تشدد کا نشانہ بنایا، بعد میں انہیں شيخ جراح کے علاقے میں کوریج نہ کرنے کی شرط پر رہا کر دیا گیا تھا۔

جرم

کچے کے سرحدی علاقے میں پولیس کی کارروائی، 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 7 زخمی

آپریشن میں ڈاکو عالم شر اور نذیر شر مارے گئے جبکہ ڈاکو مٹھا شر سمیت 7 ڈاکو زخمی بھی ہوئے ہیں، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کچے کے سرحدی علاقے میں پولیس کی کارروائی، 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 7 زخمی

سندھ وپنجاب کےکچےکےسرحدی علاقے میں پنجاب پولیس نے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کرکے 2 ڈاکو  ہلاکجبکہ کارروائی میں 7 ڈاکو زخمی بھی ہوئے۔ 

پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن میں ڈاکو عالم شر اور نذیر شر مارے گئے جبکہ ڈاکو مٹھا شر سمیت 7 ڈاکو زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک ڈاکو پولیس کے 3 جوانوں کی شہادت ، قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوت تھے۔

ڈی پی او کا کہنا ہےکہ مختلف مقامات پر ڈاکوؤں سے مقابلہ ابھی جاری ہے اور ماچھکہ ، بھونگ، صادق آباد اورکوٹ سبزل کی پولیس نفری بھی آپریشن میں شریک ہے،گھوٹکی اور راجن پور پولیس کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

ڈی پی او رحیم یار خان نے بتایا کہ بگٹی قبیلے کے رضا کار  بھی پولیس کے ساتھ ہیں۔ ڈاکوؤں نے چوکیاں مضبوط بنانے کا کام روکنے کےلئے پولیس پر شدید فائرنگ کی۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں رینجرز  پولیس سے تعاون کررہی ہے اور سندھ پولیس نے ہمارا زبردست ساتھ دیا ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ آپریشن میں مختلف اداروں کے ساتھ رابطہ ہے، جب کہ آپریشن میں رضاکاروں کی شمولیت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آپریشن میں رضا کار شامل نہیں کیے جاتے بلکہ وہ انٹیلیجنس معلومات دیتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے  انفارمرز کی مدد لیتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

گندم اسکینڈل میں ایک روپےکی کرپشن نہیں ہوئی، رہنما پی ٹی آئی

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اس سارے معاملے سےآٹے کی قیمت نیچے آگئی، آٹے کی قیمت نیچے آنے سے سیاسی لوگوں کو تکلیف ہے، عوام کی سستی روٹی کچھ لوگوں کو کھٹک رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم اسکینڈل میں ایک روپےکی کرپشن نہیں ہوئی، رہنما پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے رہنما اوربزنس مین محمود مولوی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت میں 40 لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود تھی، 23 سے 24 لاکھ ٹن گندم ماہانہ ملک کی ضرورت ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اس سارے معاملے سےآٹے کی قیمت نیچے آگئی، آٹے کی قیمت نیچے آنے سے سیاسی لوگوں کو تکلیف ہے، عوام کی سستی روٹی کچھ لوگوں کو کھٹک رہی ہے۔

محمودمولوی کا کہنا تھا کہ گندم منگوانے والے پرائیوٹ سیکٹر کے38 لوگ ہیں، ایک رکنی کیا10رکنی کمیٹی بنادیں، ایک روپےکی کرپشن نہیں ہوئی، کمیٹی نےکرپشن ثابت کردی تواپنا گندم کا کاروبار چھوڑدوں گا۔

محمودمولوی نے کہا کہ دنیا بھرمیں 3سے4ماہ کی گندم ذخیرہ کی جاتی ہے، 30 لاکھ ٹن منگوانی تھی، 36 لاکھ ٹن گندم منگوائی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

امریکی کمپنیاں پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں، مسعود خان

مسعود خان نے لاس اینجلس اور کراچی کے درمیان سسٹر سٹی پارٹنرشپ کی تجویز بھی پیش کی تاکہ معاشی تعامل کو بہتر بنانے کا فریم ورک فراہم کیا جا سکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی کمپنیاں پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں،   مسعود خان

امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک تیزی سے خطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی طرف گامزن ہے۔

سفیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ گزشتہ چند سالوں میں پاکستان کی ٹیک انڈسٹری میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے اور ہم نے نہ صرف کاروبار کو آسان بنانے بلکہ انہیں بہت زیادہ منافع بخش بنانے کے لیے اصلاحات کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔لاس اینجلس (ایل اے) ایریا چیمبرز کی صدر محترمہ ماریہ ایس سلینس سے گفتگو کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی تقریباً 80 امریکی اداروں کی میزبانی کر رہا ہے اور وہ ملک کی مارکیٹ کو فائدہ مند سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ امریکی کمپنیاں پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں۔

پاکستان میں اربوں کی خلیجی سرمایہ کاری کو اجاگر کرتے ہوئے، سفیر نے امریکی تاجر برادری کو خلیجی ممالک کے ساتھ ہاتھ ملانے اور پاک معیشت کی جانب سے پیش کردہ منافع کو مکمل طور پر حاصل کرنے کے لیے سہ فریقی شراکت داری قائم کرنے کی دعوت دی۔


انہوں نے لاس اینجلس اور کراچی کے درمیان سسٹر سٹی پارٹنرشپ کی تجویز بھی پیش کی تاکہ معاشی تعامل کو بہتر بنانے کا فریم ورک فراہم کیا جا سکے۔

ایل اے میں 150,000 پاکستانی امریکن کمیونٹی کی موجودگی کو اجاگر کرتے ہوئے، مسعود خان نے مشاہدہ کیا کہ یہ دو طرفہ تعلقات کو مزید استوار کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد ہے۔


دونوں فریقوں نے تجارت اور کاروباری تعاملات کو بڑھانے کے لیے صنعت کے لیے مخصوص تعاون کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

 چیئرمین پی اے سی سی وقار علی خان کی قیادت میں پاکستان امریکن چیمبر آف کامرس (PACC) کے بورڈ ممبران اور تاجروں سے ملاقات کے دوران سفیر مسعود خان نے مہمان نوازی، ہوٹلوں، ہسپتالوں سمیت مختلف شعبوں میں پاکستانی امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کے کردار پر روشنی ڈالی۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان 10 لاکھ پاکستانی امریکی کمیونٹی کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان ایک پل ہے۔ انہوں نے پاکستان میں مختلف کاروباروں اور شعبوں میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے اور مزید تعاون اور شراکت داری کو فروغ دینے میں مدد کر سکتے ہیں۔


لاس اینجلس میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل میں پاک-امریکی اور امریکی کاروباری رہنماؤں، کاروباری شخصیات، بینکرز، پیشہ ور افراد اور حکام کے ساتھ بات چیت کے دوران مسعود خان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی مضبوط بنیادیں ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll