جی این این سوشل

دنیا

کورونا وائرس : بھارت میں ایک روز کے دوران مزید2 ہزار 437 افرادہلاک

نیودہلی : بھارت میں اتوار کو کورونا کے مزید ایک لاکھ سے زائد کیس سامنے آگئے جبکہ 2ہزار 437 افراد جان کی بازی ہارگئے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا وائرس : بھارت میں  ایک روز کے دوران   مزید2 ہزار 437   افرادہلاک
کورونا وائرس : بھارت میں ایک روز کے دوران مزید2 ہزار 437 افرادہلاک

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا   وائرس سے  ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے  ، بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 89 لاکھ 9 ہزار سے زائد ہے اور 3 لاکھ 49 ہزار229 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔  مہاراشٹر میں کورونا اموات کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز کرگئی ۔دہلی   سمیت مختلف شہروں میں آج سے پابندیوں میں نرمی کیے جانے کا امکان ہے۔ دہلی میں آج سے دوکانیں کھلنی شروع ہوگئی ہیں جبکہ پچاس فیصد مسافروں کےساتھ دہلی میں میٹرو   کھول دی گئی ہے ۔  سنیما ،ہوٹل، بار،جم ،اسپا ،سیلون اگلے حکم تک بند رہیں گے ۔

دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا  بھر متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 40 لاکھ 52 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 37 لاکھ44 ہزار29 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 70 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 32 لاکھ 43 ہزار سے زائد ہے۔

 

کھیل

بھارت نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کےلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

میگا ایونٹ کے لئے روہت شرما کو کپتان جبکہ ہاردک پانڈیا کو نائب کپتان مقرر کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کےلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024کے لئے بھارت نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے میگا ایونٹ کے لئے روہت شرما کو کپتان جبکہ ہاردک پانڈیا کو نائب کپتان مقرر کیا ہے۔

ویرات کوہلی، جیسوال، سوریا کمار یادیو، ریشبھ پنت اور رویندرا جدیجا اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اکشرپٹیل، کلدیپ یادیو،سنجو سمسن، شیوام دوبے، چھل، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمبرا اور محمد سراج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

کے ایل راہول اور شبھمن گِل اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں جبکہ شمن گل، رنکھوسنگھ، خلیل احمد اور اویش خان کو ریزرومیں رکھا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حالات خراب سے خراب تر ہوئے جا رہے ہیں، شیخ رشید

بانی پی ٹی آئی سمیت کسی پی ٹی آئی رہنما سے رابطہ نہیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حالات خراب سے خراب تر ہوئے جا رہے ہیں، شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حالات خراب سے خراب تر ہوئے جا رہے ہیں، عدلیہ کو لفافوں میں پاؤڈر بھیجے جا رہے ہیں۔ پہلے صنعت کار اور دکاندار رو رہا تھا اور اب کاشتکار بھی رو رہا ہے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے نہ ہی گندم پر کوئی پالیسی آئی ہے اور نہ ہی گندم خریدی گئی ہے۔ جھوٹی شہادتوں پر بنائے کیسز کو ختم کیا جائے، بے گناہ لوگوں کو رہا کیا جائے اور جس نے گناہ کیا ہے اس کو سزا دی جائے۔

انہوں نے کاہ کہ ہم تباہی کی طرف جا رہے ہیں، آئندہ 2 ماہ بہت اہم ہیں، اس دوران سیاست اپنا رنگ دکھائے گی جب کہ حکومت کو پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگا ۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت کسی پی ٹی آئی رہنما سے رابطہ نہیں، پی ٹی آئی کے مذاکرات پر شبلی فراز ہی کچھ کہہ سکتے ہیں تاہم سانحہ 9 مئی کےجوبے گناہ ہیں انہیں فوری رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ 2 ماہ اقتصادی تباہی کی طرف لے جائیں گے، صنعت کار سرمایہ دار پہلے ہی رو رہا تھا اب کاشتکار بھی رو رہا ہے، گندم کی خریداری شروع ہی نہیں ہوئی، اب تو حال یہ ہے کہ محلہ کی دکان والا بھی ادھار نہیں دے رہا۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں پر الزامات ثابت نہیں ان کو جیلوں سے رہا کیا جائے، نیب گندم سکینڈل کا فوری نوٹس لے، حکومت کو پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی، سیاست دو ماہ میں اپنا رنگ دکھائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ

شہباز شریف کو سعودی عرب کے اعلیٰ حکام اور پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے رخصت کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ

وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔

ریاض کے رائل ایئر پورٹ ٹرمینل پر سعودی عرب کے اعلیٰ حکام ، پاکستان میں تعینات سعودی سفیر ، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو رخصت کیا۔

عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر وزیراعظم نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود ، امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح ، ملائشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم،سعودی وزرا سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی تعلقات کے حوالے سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll