جی این این سوشل

جرم

عدالت پیشی پر جاتے ہوئے 2 بھائی قتل

پرانی ذاتی رنجش کی بنیاد پر قتل کیا گیا، پولیس ذرائع

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عدالت پیشی پر جاتے ہوئے 2 بھائی قتل
عدالت پیشی پر جاتے ہوئے 2 بھائی قتل

ننکانہ صاحب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 بھائی کو قتل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں بھائی عدالت پیشی پر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ان کو پرانی دشمنی کے نتیجے میں قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

کھیل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم وطن واپس پہنچ گئے

بابر اعظم آئندہ چند روز میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے ملاقات کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم وطن واپس پہنچ گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم امریکا سے وطن واپس پہنچ گئے۔بابر اعظم نیویارک سے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم آئندہ چند روز میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے ملاقات کریں گے۔

بابر اعظم ٹی 20ورلڈ کپ سے ٹیم کے باہر ہونے کے بعد امریکا میں رُک گئے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں ہی ایونٹ سے آؤٹ ہوگئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت نے سپریم کورٹ  میں تین ججوں کی تقرری کی منظوری دے دی

وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت نے سپریم کورٹ  میں تین ججوں کی تقرری کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے سپریم کورٹ  میں تین ججوں کی تقرری کی منظوری دے دی، وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

صدر مملکت نے جسٹس عقیل احمد عباسی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی منظوری  دے دی۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے تینوں ججوں کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے تینوں ججز کی تقرری کی سفارش کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عزم استحکام آپریشن کی حمایت کرتا ہوں، گورنر خیبر پختونخواہ

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جن لوگوں نے دہشت گردوں کی حمایت کی، ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عزم استحکام آپریشن کی حمایت کرتا ہوں، گورنر خیبر پختونخواہ

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ عزم استحکام آپریشن کی حمایت کرتا ہوں۔


گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی پشاور میں اے این پی کے باچا خان مرکز پہنچ گئے۔ گورنر نے اے این پی کی اعلی قیادت سے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی و سیاسی معاملات  پر بات چیت کی گئی۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جن لوگوں نے دہشت گردوں کی حمایت کی، ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے، بہتر ہوتا کہ آپریشن کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لیا جاتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll