جی این این سوشل

تجارت

خیبر پختونخوا کا 1754 ارب روپے کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش

بجٹ میں کم سے کم ماہانہ اجرت 32 ہزار سے 36 ہزار کرنے کی تجویز دی گئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خیبر پختونخوا کا 1754 ارب روپے کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

مالی سال 2024-25ء کیلئے 1754ارب  روپے حجم کا بجٹ جمعہ کو خیبرپختونخوا میں پشاور کی صوبائی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔

بجٹ میں کم سے کم ماہانہ اجرت 32 ہزار سے 36 ہزار کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تعلیم کے لیے 362ارب روپے، صحت کےلیے 232 ارب روپے جبکہ صحت کارڈ کےلیے 34ارب روپےمختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزیر خزانہ خیبر پختونخوا آفتاب عالم نے بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ کل محصولات 1754 ارب روپے اور کل اخراجات 1654 ارب روپے ہیں، بجٹ 100 ارب روپے سرپلس ہے۔

آفتاب عالم نے بتایا کہ  بجٹ میں عوامی خدمات کی فراہمی پر توجہ مرکوز کی، بجٹ میں صنعتی شعبے کے افراد کی مشاورت بھی شامل کی، صوبائی بجٹ میں آمدن کے دو حصہ ہیں، ایک صوبہ کے اپنے محاصل اور دوسرا وفاق سے ملنے والے فنڈز ہیں، وفاق کے ذمے مختلف مد میں بقایاجات واجب الادا ہیں، ضم اضلاع کے سالانہ 262 ارب روپے وفاق سے ملنے ہیں ، جو نہیں مل رہے۔

ٹیکنالوجی

ایلون مسک  کی دولت میں ایک دن میں 16 ارب ڈالرز کی ریکارڈ کمی

ایلون مسک کی دولت میں 16 ارب ڈالرز کی کمی کے باوجود  وہ اب بھی 232 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز  برقرار رکھے ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایلون مسک  کی دولت میں ایک دن میں 16 ارب ڈالرز کی ریکارڈ کمی

ٹیسلا  ، اسپیس ایکس کے بانی اور ایکس(سابقہ ٹوئیٹر) کے مالک دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک  کی دولت میں ایک دن میں 16 ارب ڈالرز کی کمی واقع  ہوگئی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  ایلون مسک کی دولت میں کمی کی وجہ ان کی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں کمی آنا ہے۔ وہ اس کمپنی کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں۔

ایلون مسک کی دولت میں 16 ارب ڈالرز کی کمی کے باوجود  وہ اب بھی 232 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز  برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

دوسرے نمبر پر جیف بیزوس ہیں جو 204 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔فرانس کے برنارڈ 187 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

فیس بک کے مالک مارک زکربرگ 165 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس 157 ارب ڈالرز کے ساتھ پانچویں امیر ترین شخص ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات

عنبرین جان کو وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات کردیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

انفارمیشن گروپ کی گریڈ اکیس کی آفیسرعنبرین جان اس سے قبل وزارت اطلاعات ونشریات کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

صوبہ سندھ میں بلائنڈ ایسوسی ایشن کیلئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ گرانٹ کا اعلان

وفد نے صوبے میں خصوصی افراد کے لئے ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صوبہ سندھ میں بلائنڈ ایسوسی ایشن کیلئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ گرانٹ کا اعلان

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کام کرنے والی پاکستانی بلائنڈ ایسوسی ایشن کے لئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔

بصارت سے محروم افراد کی تنظیم کے ایک وفد سے آج کراچی میں گفتگوم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کراچی اور لاڑکانہ میں بصارت سے محروم افراد کو سکول تک پہنچانے اور واپس لانے کے لئے گاڑیاں فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بصارت سے محروم افراد کو خصوصی کارڈ جاری کرنے کے حوالے سے نادرا سے بھی بات کریں گے۔

وفد نے صوبے میں خصوصی افراد کے لئے ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll