علاقائی

کراچی: سلنڈر دھماکے سے بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد جھلس گئے

واقعہ کراچی کے علاقے سولجر بازار نمبر ایک کے قریب ایک گھر میں پیش آیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 25th 2024, 12:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی: سلنڈر دھماکے سے بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد جھلس گئے

گھر میں سلنڈر دھماکے سے بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔واقعہ کراچی کے علاقے سولجر بازار نمبر ایک کے قریب ایک گھر میں پیش آیا۔

سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔دھماکے سے عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔

زخمیوں میں 45 سالہ محمد موسیٰ ، اس کی اہلیہ 40 سالہ رابعہ موسیٰ ، 10 سالہ نوید موسیٰ ، 8 سالہ رفیق موسیٰ 20 سالہ گلشن موسیٰ ، 15 سالہ روشنی موسیٰ ، 11 سالہ امبرین موسیٰ 12 سالہ نسرین شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، تمام افراد 15 سے 20 فیصد جھلسے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ حادثہ لگتا ہے، تاہم ہر زاویے کو پیش نظر رکھتے ہوئے تفتیش کی جا رہی ہے۔