حادثہ تیز رفتاری اور بس کے ٹائر برسٹ ہوجانے کی وجہ سے پیش آیا، ابتدائی


تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی،جس کے نتیجے میںخواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور بس کے ٹائر برسٹ ہوجانے کی وجہ سے پیش آیا۔زخمیوں اور میتوں کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کیا گیا۔
لیویز حکام کا کہنا ہےکہ حادثے میں 22 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں کئی افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جس کے باعث اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق بس میں ڈرائیور 2 کنڈیکٹر سمیت 48 افراد سوار تھے، طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دئیے جائیں گے، لاشیں سول ہسپتال بسیمہ میں شناخت کے لئے رکھی گئی ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع واشک میں افسوسناک ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیاہے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے لواحقین سےتعزیت کااظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 8 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 7 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 4 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 3 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 3 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 7 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago





