وزیراعلی پنجاب کے نوٹس کے بعد صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے پتوکی کا ہنگامی دورہ


پتوکی میں خسرے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 7ہوگئی۔
وزیراعلی پنجاب کے نوٹس کے بعد صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے پتوکی کا ہنگامی دورہ کیا اور خسرہ آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج بچوں کی خیریت دریافت کی۔
تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی علاقے ٹھٹہ کمیانہ، دولو گرو اور دیگر میں خسرے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد سات ہوگئی۔
صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے مریض سے ویکسینیشن سے متعلق پوچھا اور انہیں ویکسینیشن نا کروانے پر اپنے بچوں کی صحت کا دھیان رکھنے اور ویکسینیشن کروانے سے متعلق آگاہی دی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ ابھی تک جاں بحق ہونے والے بچوں میں خسرے کی علامات رپورٹ نہیں ہوئیں اور تین دن تک انکی رپورٹ سامنے آجائی گی اور اگر کوئی ذمہ دار پایا گیا تو انکے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقہ میں اسپیشل ٹیمیں تعینات کردی گئیں ہیں جو گھر گھر جاکر معائنہ کررہی ہیں۔وزیراعلی مریم نواز صحت کی سہولیات لوگوں کے گھروں میں پہنچا رہی ہیں اس کے علاوہ پتوکی میں 16 بچے زیر علاج ہیں اور انہیں صحت کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، اور انکا علاج فری ہورہا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 days ago
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 16 hours ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 16 hours ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 days ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 15 hours ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 15 hours ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 19 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 2 days ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 2 days ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 days ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 16 hours ago




