کراچی اسٹیل مل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ سندھ حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ اسٹیل بند نہیں کی جائےگی اور نہ ہی پرائیویٹ کی جائے گی


کراچی : سندھ حکومت کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ کابینہ کا آج اجلاس ہوا جس میں 22 نکاتی ایجنڈے پر بات ہوئی اور اہم فیصلے کیے گئے۔
وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں کچرا ایک بڑ ا مسئلہ ہے۔ لہذا سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سڑکوں اور نالوں میں کچرا پھینکنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ وہ بلڈرز جو اپنا ضائع شدہ ملبہ باہر پھینک دیتے ہیں انہیں بھی گرفتار کیا جائے گا ، اس کے علاوہ گھر سے باہہر کچرا پھینکنے والے کی بھی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی ۔
کراچی اسٹیل مل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ سندھ حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ اسٹیل بند نہیں کی جائےگی اور نہ ہی پرائیویٹ کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اسٹیل مل کی نجکاری نہیں، بلکہ بحالی کرے گی۔
پاکستان اسٹیل مل کو چلانے کے حوالے سے منصوبہ بندی کے بارے میں بتاتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ اسٹیل مل کی خالی اراضی پر چین کی مدد سے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم کیا جائے گا۔ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی کمائی سے پاکستان اسٹیل مل کو چلایا جائے گا۔ ای بی زیڈ سوبائی اور وفاقی حکومت مل کر بنائیں گے۔
صوبہ میں نئے اساتذہ کی تقرری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کابینہ نے صوبہ بھر میں نئے اساتذہ کی تقرری کی منظوری دے دی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ حکوت کی زیر نگرانی سرکاری ملازمین کے لیے سندھ ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت نئی الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ الیکٹرک بسوں کے آنے سے آلودگی کم ہو گی اور ماحول میں بہتری آ ئے گی۔ اس کے علاوہ سندھ میں ون سٹاپ شاپ کی بھی منظوری دی گئی۔
گھروں میں کام کرنے والے ملازمین کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت گھروں میں کام کرنے والے ملازمین کی رجسٹریشن کرنے جا رھی ہے۔
وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے اسپیشل افراد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے اسپیشل افراد کے لیے کوئی مخصوص ہسپتال نہیں ہے۔ سندھ حکومت 100 ایکڑ زمین اسپیشل بچوں کے لیے مختص کرنے جا رہی ہے۔

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 10 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 11 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 10 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 10 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 10 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 10 گھنٹے قبل







