ڈیلس میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امریکا کو جیت کیلئے 195رنز کا ہدف دے دیا


آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈکپ 2024 کے افتتاحی میچ میں امریکا نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ڈیلس میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امریکا کو جیت کیلئے 195رنز کا ہدف دے دیا جو کہ میزبان ٹیم نے 17.4 اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
سٹیون ٹیلر صفر،مونانک پٹیل 12 اور اینڈرس گوس 65 رنز بنا کر پویلین لوٹے،کوری اینڈرسن 3 اور ایرون جونز 94 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
کینیڈا کی جانب سے کلیم ثناء، ڈیلون ہیلیگر اور نکھیل دتہ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
قبل ازیں امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو بیٹنگ کی دعوت دی،کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں پر 194رنز بنائے، ناونیت دھالیوال نے 61رنز کی بہترین اننگز کھیلی، اس کے علاوہ نکولس کرٹن نے 51،ایرون جونسن نے 23،دلپریت باجوہ نے 11 رنز بنائے جبکہ شریاس مووا 32 سکور کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
امریکا کی جانب سے علی خان، ہرمیت سنگھ اور کوری اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ لی جبکہ کینیڈا کی جانب سے کلیم ثنا، نکھل دتہ اور ڈلون ہیلیگر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ شاندار بلے بازی پر ایرون جونس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ضم شدہ اضلاع کیلئے تعلیمی کوٹہ بحال، وزیراعظم کا اہم اعلان
- 4 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب
- 7 گھنٹے قبل

اسرائیل: تیز رفتار کار فوجیوں پر چڑھ دوڑی،معتدد کی حالت تشویشناک
- 8 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا سے نو منتخب 8 اراکین نے سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھا لیا
- 8 گھنٹے قبل

تیسرا ٹی 20: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 74 رنز سے ہرا دیا،سیریز 2-1 سے بنگال ٹائیگرز کے نام
- 7 گھنٹے قبل

سنجیدی ڈیگاری قتل کیس: مقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان دو روزہ ریمانڈ پر تحقیقاتی حکام کے حوالے
- 4 گھنٹے قبل

مستونگ: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید
- 9 گھنٹے قبل

ہلک ہوگن کے انتقال پر امریکی صدر ٹرمپ کا اظہار افسوس
- 4 گھنٹے قبل

حالیہ مون سون بارشوں سے کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟ این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی
- 8 گھنٹے قبل
ریسلنگ کی دنیا کے لیجنڈ ہلک ہاگن 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 7 گھنٹے قبل

وزیر اعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 8 گھنٹے قبل

سینیٹ :جرگے کے حکم پرمرد اور خاتون کےقتل کیخلاف قرارداد منظور
- 7 گھنٹے قبل