جی این این سوشل

دنیا

چینی ہتھیاروں کی روس کو فراہمی بارے ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں،یورپی یونین

روسی فوجی سازوسامان میں امریکا، یورپ یا برطانیہ میں تیار کردہ پرزوں کا استعمال ہوتا ہے،جوزف بوریل

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چینی ہتھیاروں کی روس کو فراہمی بارے ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں،یورپی یونین
چینی ہتھیاروں کی روس کو فراہمی بارے ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں،یورپی یونین

یورپی یونین کی خارجہ اور سکیورٹی پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ ہمارے پاس چین کاروس کو ہتھیاروں کی فراہمی کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کےمطابق انہوں نے سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ فورم صحافیوں سے بات کرتے ہوئےنے کہا کہ چین نے روس کوہتھیاروں کی فراہمی نہ کرنے کا عہد کیا ہے اور ہمارے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ وہ روس کو ہتھیاروں کی فراہمی کررہا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ روسی فوجی سازوسامان میں مغربی ممالک جیسے کہ امریکا، یورپ یا برطانیہ میں تیار کردہ پرزوں کا استعمال ہوتا ہے ۔

یاد رہے کہ چین نے ماسکو کو فوجی مدد فراہم کرنے کے بارے میں امریکی الزامات کو بارہا مسترد کیا ہے۔  چین نے اس بارے میں کہا تھا کہ واشنگٹن کی جانب سے یوکرینی تنازعے کو ہوا دینے کے لیے چین پر الزام لگانے سے موجودہ بحران کو حل کرنے میں مدد نہیں ملے گی۔

چین کے روس کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ وہ یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن پر تنقید کرنے سے گریزاں ہے لیکن اس سے قبل اس نے تنازعے میں ثالثی میں مدد کی پیشکش کی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماو ننگ نے کہا کہ جون میں سوئٹزرلینڈ کی میزبانی میں یوکرین پر ہونے والی امن کانفرنس میں شرکت کرنا مشکل ہوگاکیونکہ اس اجلاس کا انتظام اب بھی چین کی ضروریات اور بین الاقوامی برادری کی خواہشات کے مطابق نہیں ہے۔

جرم

مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام، 4 خودکش بمبار ہلاک

ہلاک ہونے والے تمام حملہ آور خودکش جیکٹس پہنے ہوئے تھے،آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مہمند  میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام، 4 خودکش بمبار ہلاک

پشاور : خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 ستمبر کی صبح 4 خوارج کے ایک گروپ نے ایف سی کیمپ پر حملے کی کوشش کی تھی۔ چاروں خودکش بمبار مطلوبہ نقصان پہنچانے سے پہلے ہی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو کیمپ میں داخل ہونے سے روک دیا اور انہیں ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والے تمام حملہ آور خودکش جیکٹس پہنے ہوئے تھے۔ سکیورٹی فورسز نے ان کے قبضے سے خودکش جیکٹس، ڈیٹونیٹرز، اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا تاکہ کوئی اور دہشت گرد باقی نہ رہ جائے۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک بھر میں یوم فضائیہ قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

اس دن کو منانے کا مقصد پاک فضائیہ کے جوانوں کی بہادری اور قربانیوں کو یاد کرنا اور آنے والی نسلوں کو ان کی قربانیوں سے آگاہ کرنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں یوم فضائیہ قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

اسلام آباد : آج ملک بھر میں یوم فضائیہ کی تقریبات کے ساتھ 1965 کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد پاک فضائیہ کے جوانوں کی بہادری اور قربانیوں کو یاد کرنا اور آنے والی نسلوں کو ان کی قربانیوں سے آگاہ کرنا ہے۔

1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے نہ صرف پاکستان کا دفاع کیا بلکہ دنیا کو اپنی فضائی صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کیا۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 6 اور 7 ستمبر کو بھارتی فضائیہ کے 50 سے زائد طیارے گرا کر جنگ کا رخ بدل دیا۔ پاکستانی پائلٹوں کی بہادری اور حکمت عملی نے دشمن کو شکست فاش دی۔

آج ملک کے تمام چھوٹے بڑے ایئر بیسز پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان تقریبات میں 1965 کی جنگ کے دوران استعمال ہونے والے طیاروں اور ہتھیاروں کی نمائش کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی شہداء کے نام پر تعمیر کی گئی یادگاروں پر فاتحہ خوانی بھی کی جا رہی ہے۔

آج پاک فضائیہ ایک جدید اور طاقتور فضائی قوت ہے۔ پاک فضائیہ جدید ترین جنگی طیاروں اور ہتھیاروں سے لیس ہے۔ پاک فضائیہ ملک کے دفاع کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کینیڈا میں مقیم پاکستانی نوجوان داعش کی مدد کی کوشش کے الزام میں گرفتار

شاہزیب نے دو انڈر کور اہلکاروں کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ وہ اور امریکہ میں مقیم داعش کا ایک حامی اس حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،اٹارنی جنرل گارلینڈکا دعویٰ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینیڈا میں مقیم پاکستانی نوجوان داعش کی مدد کی کوشش کے الزام میں گرفتار

ٹورنٹو: کینیڈا میں مقیم 20 سالہ پاکستانی نوجوان محمد شاہزیب خان کو نیویارک میں ایک بڑے پیمانے پر دہشت گردانہ حملے کی سازش کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

امریکی اٹارنی جنرل میریک گارلینڈ نے دعویٰ کیا کہ  شاہزیب نیویارک کے یہودی مرکز میں لوگوں کو نشانہ بنانے کی سازش کر رہا تھا۔ کینیڈا میں مقیم پاکستانی نوجوان محمد شاہزیب خان داعش کی مدد کرنے کی کوشش کی۔

امریکی حکام کے مطابق شاہزیب خان نے 7 ستمبر کو نیویارک میں یہودیوں کے ایک بڑے گروہ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ تاہم ایف بی آئی اور کینیڈین حکام کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں اس کی سازش ناکام بنا دی گئی۔

اٹارنی جنرل دعویٰ کیا کہ شاہزیب نے دو انڈر کور اہلکاروں کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ وہ اور امریکہ میں مقیم داعش کا ایک حامی اس حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ حملہ کامیاب ہو جاتا تو یہ 11 ستمبر کے بعد امریکہ میں سب سے بڑا دہشت گردانہ حملہ ہوتا۔

شاہزیب نے کینیڈا سے امریکی سرحد پار کرنے کے لیے تین گاڑیاں بدلی تھیں، لیکن امریکی سرحد سے 12 میل کے فاصلے پر واقع اورمز ٹاؤن میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll