جی این این سوشل

موسم

محکمہ موسمیات نے موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کر دی

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج بھی گرمی کا راج رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک بھر میں 15 جون تک موسم زیادہ گرم رہ سکتا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محکمہ موسمیات نے موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کر دی
محکمہ موسمیات نے موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا اور ایک دو دن کے وقفے کے بعد درجہ حرارت پھر بڑھنے کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج بھی گرمی کا راج رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک بھر میں 15 جون تک موسم زیادہ گرم رہ سکتا ہے۔

اسلام آباد اور پشاور میں 44، کراچی میں 42 ڈگری سینٹی کی گرمی محسوس کی جائے گی جبکہ لاہور میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جائے گا ۔

اس کے علاوہ نواب شاہ، سکھر اور حیدر آباد سمیت سندھ اور ملتان، بہاولپور ، ڈی جی خان،فیصل آباد، سرگودھا سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ رہے گا۔اس دوران ہونے والی آندھی یا بارش کی صورت میں بھی درجہ حرارت میں زیادہ فرق نہیں پڑے گا ۔

 ایک ہفتے تک گرمی کی لپیٹ میں رہنے والے سندھ اضلاع کا درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری تک نیچے آگیا تاہم گرمی کا زور برقرار ہے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں آج کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون کا آغاز ہوگا جس کے سبب بالائی اور شمالی علاقوں میں بارش کا اسپیل بھی درجہ حرارت میں کمی لائے گا۔

موسم

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

مون سون کا نیا سپیل، صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے موسم دلفریب بنا دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور : ملک بھر میں مون سون کا نیا دور شروع ہو چکا ہے جس کے باعث صبح سویرے لاہور سمیت مختلف شہروں میں ہونے والی بارشوں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے۔ تاہم شدید بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں مشکلات کا سامنا بھی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کے علاقوں جیل روڈ پر 7، گلبرگ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ لکشمی چوک میں 12، پانی والا تالاب میں 8 اور قرطبہ چوک میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، گڑھی شاہو اور ریلوے سٹیشن کے اطراف میں خوب بادل برسے جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ ضلعی انتظامیہ کو ان علاقوں میں پانی نکالنے کے لیے دوڑیں لگانی پڑگئیں۔

پنجاب کے شہروں صفدر آباد، سانگلہ ہل اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا ہے۔ کلور کوٹ میں گرج چمک کیساتھ بارش نے رنگ جما دیا جبکہ چنیوٹ میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب گئے ہیں، جس نے انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک بھر میں یوم فضائیہ قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

اس دن کو منانے کا مقصد پاک فضائیہ کے جوانوں کی بہادری اور قربانیوں کو یاد کرنا اور آنے والی نسلوں کو ان کی قربانیوں سے آگاہ کرنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں یوم فضائیہ قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

اسلام آباد : آج ملک بھر میں یوم فضائیہ کی تقریبات کے ساتھ 1965 کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد پاک فضائیہ کے جوانوں کی بہادری اور قربانیوں کو یاد کرنا اور آنے والی نسلوں کو ان کی قربانیوں سے آگاہ کرنا ہے۔

1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے نہ صرف پاکستان کا دفاع کیا بلکہ دنیا کو اپنی فضائی صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کیا۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 6 اور 7 ستمبر کو بھارتی فضائیہ کے 50 سے زائد طیارے گرا کر جنگ کا رخ بدل دیا۔ پاکستانی پائلٹوں کی بہادری اور حکمت عملی نے دشمن کو شکست فاش دی۔

آج ملک کے تمام چھوٹے بڑے ایئر بیسز پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان تقریبات میں 1965 کی جنگ کے دوران استعمال ہونے والے طیاروں اور ہتھیاروں کی نمائش کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی شہداء کے نام پر تعمیر کی گئی یادگاروں پر فاتحہ خوانی بھی کی جا رہی ہے۔

آج پاک فضائیہ ایک جدید اور طاقتور فضائی قوت ہے۔ پاک فضائیہ جدید ترین جنگی طیاروں اور ہتھیاروں سے لیس ہے۔ پاک فضائیہ ملک کے دفاع کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سینئر سفارت کار آمنہ بلوچ سیکرٹری خارجہ تعینات، نوٹیفکیشن جاری

آمنہ بلوچ 11 ستمبر سے سیکریٹری خارجہ کےعہدے کا چارج لیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینئر سفارت کار آمنہ بلوچ سیکرٹری خارجہ تعینات، نوٹیفکیشن جاری

سینئر سفارت کار آمنہ بلوچ کو سیکرٹری خارجہ تعینات کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

آمنہ بلوچ 11 ستمبر سے سیکریٹری خارجہ کےعہدے کا چارج لیں گی۔

موجودہ سیکریٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی 10 ستمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں، محمد سائرس سجاد قاضی کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ آمنہ بلوچ پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے یورپی یونین کیلئے بیلجیئم میں تعینات تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll