جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

چین کا چینگ ای 6 خلائی مشن کامیابی کے ساتھ چاند کےجنوبی قطب پر اتر گیا

چینی خلائی مشن چاند کی سطح کے نمونے حاصل کرکے انہیں اپنے 53 روزہ مشن میں زمین پر لائے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چین کا چینگ ای 6 خلائی مشن  کامیابی کے ساتھ چاند کےجنوبی قطب پر اتر گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چین کا چینگ ای 6 خلائی مشن اتوار کو کامیابی کے ساتھ چاند کےجنوبی قطب پر اتر گیا، اسے چین کے خلائی تحقیق کے پروگرام کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے خلائی تحقیق کے قومی ادارے کے حوالے سے بتایا کہ چینگ ای 6 چاند کے قطب جنوبی پر واقع ایک بڑے گڑھے ایٹکن بسین میں اترا ، یہ چاند کا وہ علاقہ ہے جس بارے بہت کم معلومات موجود ہیں۔

چینی خلائی مشن یہاں سے چاند کی سطح کے نمونے حاصل کرکے انہیں اپنے 53 روزہ مشن میں زمین پر لائے گا۔ چینگ ای 6 کے خلائی مشن کا آغاز گزشتہ ماہ کی تین تاریخ کو ہوا تھا۔

چینی حکام کے مطابق یہ مشن دو دن میں چاند کی سطح سے مٹی اور چٹانوں کے نمونے حاصل کرنے اور لینڈنگ زون میں دیگر تجربات کرنے کی کوشش کرے گا۔اس کے لئے مشن کے ساتھ سطح کے نیچے سےنمونے جمع کرنے کے لیے ایک ڈرل اورروبوٹک بازو نصب ہے۔

اس مواد پر تحقیق اس بات پر روشنی ڈالنے میں مدد کرے گی کہ چاند کیسے بنا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان کا سیٹلائٹ آئی کیوب کیو بھی اسی مشن کے ساتھ روانہ کیا گیا تھا جو اب کامیابی کے ساتھ چاند کے گرد مدار میں گردش کر رہا ہے۔

 

صحت

پنجاب میں ڈینگی کے وار برقرار، مزید 27 کیسز رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی سے 19، لاہور اور چکوال سے 2، 2 جبکہ بہاولپور، ملتان، مظفرگڑھ اور منڈی بہاءالدین سے ایک ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں ڈینگی کے وار برقرار، مزید 27 کیسز رپورٹ

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 27 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق ایک ہفتے میں 81 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد رواں سال اب تک ڈینگی کے 447 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی سے 19، لاہور اور چکوال سے 2، 2 جبکہ بہاولپور، ملتان، مظفرگڑھ اور منڈی بہاءالدین سے ایک ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا۔

محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا اسٹاک موجود ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے اطراف میں تمام ہوٹل، دکانیں اور گیسٹ ہاؤس بند رکھنے کا حکم

سنگجانی پولیس کی جانب سے آج سے 9 ستمبر تک سنگجانی میں ہوٹل، گیسٹ ہاؤس اور ریسٹورنٹ بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے  جلسہ گاہ کے اطراف  میں تمام ہوٹل، دکانیں اور گیسٹ ہاؤس بند رکھنے کا حکم

اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں آج ہونے والے پی ٹی آئی جلسے کے پیشِ نظر جلسہ گاہ کے اطراف تمام ہوٹل، دکانیں اور گیسٹ ہاؤس بند رکھنے کا حکم دے دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگجانی پولیس کی جانب سے آج سے 9 ستمبر تک سنگجانی میں ہوٹل، گیسٹ ہاؤس اور ریسٹورنٹ بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، اس دوران کسی بھی شخص کو رہائش، کھانا یا کسی قسم کا سامان نہیں دیا جائے گا۔

تحریک انصاف جلسہ گاہ کے اطراف ہوٹل اور دکانیں بند کرنے کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کو رہائش، کھانا یا کوئی اور سہولت فراہم نہ کی جائے۔

تھانہ سنگجانی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق یہ بھی کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ آج تحریک انصاف قیادت نے اسلام آباد میں پاور شو کا اعلان کر رکھا ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے 40 شرائط کے بعد پی ٹی آئی جلسے کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ برابر

ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مقابلہ 2-2 گول سے برابر ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ برابر

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان 2-2 گول سے برابر ہوگیا۔

چین کے شہر ہلنبیور میں کھیلے جارہے ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مقابلہ 2-2 گول سے برابر ہوگیا، قومی ٹیم 0-2 صفر کی برتری حاصل کرنے کے باوجود اپنا پہلا میچ جیتنے میں ناکام رہی۔

افتتاحی میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے میچ کے دوران 6 سے زائد پینلٹی کارنرز ضائع کیے۔گرین شرٹس کی جانب سے پہلے کوارٹر میں پینلٹی کارنر کے ذریعے پہلا گول سفیان خان نے اسکور کیا جبکہ دوسرے کوارٹر میں ندیم احمد نے فیلڈ گول داغا۔

جواب میں ملائیشیا نے تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں گول کر میچ برابر کردیا۔قومی کپتان عماد شکیل بٹ شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

پاکستان ٹورنامنٹ میں اپنا اگلا میچ 9 ستمبر کو صبح ساڑھے10 بجےکوریا کے خلاف کھیلے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll