جی این این سوشل

صحت

رفح اور غزہ میں کسی فعال ہسپتا ل کی سہولت مو جود نہیں ، عالمی ادا رہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے مطابق رفح گزرگاہ کی بندش سے مریضوں کا انخلا رک گیا ہے جبکہ ایندھن اور ادویات کی فراہمی نہ ہونے کے باعث ہسپتال کام نہیں کرپارہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

رفح اور غزہ میں کسی   فعال  ہسپتا ل کی سہولت مو جود نہیں ، عالمی ادا رہ صحت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او )  نے کہا ہے کہ رفح اور شمالی غزہ کے قریباً 5 لاکھ افراد کیلئے کسی فعال ہسپتال کی سہولت موجود نہیں ۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق رفح گزرگاہ کی بندش سے مریضوں کا انخلا رک گیا ہے جبکہ ایندھن اور ادویات کی فراہمی نہ ہونے کے باعث ہسپتال کام نہیں کرپارہے ۔

یہ بھی پڑھیں : 

عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے تصدیق کی ہے کہ لوگوں کو کھانا فراہم کرنے والے 'کمیونٹی کچن' کو محدود مقدار میں خوراک کی فراہمی کے علاوہ جنوبی غزہ میں غذائی امداد کی تقسیم روک دی گئی ہے۔

جرم

کارساز حادثہ کیس، ملزمہ نتاشہ کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کارساز حادثہ کیس، ملزمہ نتاشہ  کی  منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج

کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کے وکیل نے انسداد منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

ملزمہ کے وکیل نے انسداد منشیات کیس میں ضمانت کی درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ  شرقی کی عدالت میں دائر کی تھی جس پر سماعت کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کردی۔ 

بعد ازاں ملزمہ کے وکیل نے فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کردیا اور درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے درخواست ضمانت میں اہم شواہد کو نظر انداز کیا۔ 

یاد رہے کہ کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کے خلاف پولیس نے امتناع منشیات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جب کہ کارساز ٹریفک حادثہ کیس میں فریقین کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد عدالت نے ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جعلی حکومت نے کل پھر 9 مئی کا پلان بنایا تھا، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا

متعین کردہ راستوں کو بند کرکے کارکنوں کو اشتعال دلانے کی بھی  کوشش کی گئی، بیرسٹر سیف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جعلی حکومت نے کل پھر 9 مئی کا پلان بنایا تھا، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا

پی ٹی آئی رہنما اور مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے کل پھر 9 مئی کا پلان بنایا تھا مگر ہمارے پرامن کارکنوں نے ناکام بنادیا۔

اپنے پیغام میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پرامن کارکنوں پر شیلنگ کی گئی اور لاٹھیاں برسائی گئی،متعین کردہ راستوں کو بند کرکے کارکنوں کو اشتعال دلانے کی بھی  کوشش کی گئی، پولیس پر پتھراؤ کی جھوٹی کہانی بھی گھڑی گئی جبکہ پی ٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا۔

مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ اشتعال دلانے کا مقصد پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر جھوٹی ایف آئی آرز اور آئندہ این او سی نہ دینے کا بہانہ بنانا تھا، میں نے ہفتے کے دن صبح ہی کارکنوں کو جلسے کی کامیابی کی مبارکباد دی تھی کیونکہ جعلی حکومت پر شدید خوف طاری تھا۔ کل کے جلسے سے ثابت ہوا کہ جعلی حکومت کتنی حواس باختہ ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا سمندر جعلی حکومت کے خلاف ریفرنڈم تھا، تمام تر رکاوٹوں کے باوجود عوام نے جلسے میں بھرپور شرکت کی۔ متعین کردہ راستوں کی بندش کیوجہ سے ہزاروں کی تعداد میں کارکن جلسہ گاہ نہیں پہنچے، یہ جعلی حکومت اپنی نااہلی کیوجہ سے گرے گی،عوام کا سمندر دیکھ کر جعلی حکومت کے اوسان خطا ہوگئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیراعلٰی گنڈا پور عظیم الشان قافلے کے ساتھ جلسے میں شریک ہوئے، علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا سے کثیر تعداد میں عوام نے جلسے میں شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

جنوبی وزیرستان میں پولیس وین پر بم دھماکا، متعدد زخمی

 دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنوبی وزیرستان میں پولیس وین پر بم دھماکا، متعدد زخمی

وانا : جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا رستم بازار میں کریکوٹ روڈ پر پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ 

واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے مقامی حکام نے بتایا کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں عام شہریوں کے علاوہ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

ایم ایس ہسپتال کے ڈاکٹر حماد محمود کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ان میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ 

پولیس نے واقعے کی جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دھماکے میں ملوث افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll