علاقائی
بیوٹی پارلر میں خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف
پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی
خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیو بنانے کا ایک اورواقعہ سامنے آ گیا۔ لاہور میں فیصل ٹائون ڈی بلاک میں واقع ایک بیوٹی پارلر میں خفیہ کیمرا کی اطلاع ملنے پر پولیس نے پارلر کی مالک اور دو ورکر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
گزشتہ روز لاہور کے علاقے جوہر ٹائون میں خواتین کی غیر اخلاقی وڈیوز بنا کرحراساں کرنے کی اطلاع ملی تھی ،اسی طرح کا دوسرا واقع لاہور کے علاقے فیصل ٹائون میں واقع عروسہ بیوٹی پارلر میں بھی پیش آیا۔
جوہر ٹائون میں واقع عروسہ بیوٹی پارلرمیں کپڑے بدلتے خواتین کی ویڈیو بنائی جانےلگیں، پولیس نےواقعہ کا مقدمہ متاثرہ وردہ نامی خاتون کی درخواست پر درج کر لیا، مقدمہ میں پارلر مالکن عروسہ اور اس کی دوملازمین کینزہ،اور مبشرہ کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقع کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزایسی طرح کا ایک واقعہ جوہر ٹائون میں پیش آیا ، واقع کے مطابق ایک ہاسٹل میں ملازمین واش روم کی کھڑکیوں اور روشن دانوں سے موبائل کیمروں کی مدد سے خفیہ ریکارڈنگ کرتے تھے۔
پولیس نے 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے موبائل فون قبضے میں لے لئے تھے جن کو بعد میں فرانزکلیبارٹری بھجوا دیا گیا۔ مختلف شہروں سے آئی 40 طالبات رہائش پذیر تھیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس تفتیشی ٹیم نے طالبات کے بیانات قلم بند کرلئے گئے۔ طالبات نے اپنے بیانات میں واش رومز میں موجود کیمرہ لگنے کی تصدیق کردی تھی۔
دنیا
دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ چین میں دریافت
دریافت ہو نے والے سونے کےذخیرےکی مالیت کم و بیش 83 ارب ڈالر تک بتائی جارہی ہے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے ہینان میں سونے کا ایک بہت بڑا ذخیرہ ملا ہے جس کی مالیت کم و بیش 83 ارب ڈالر تک بتائی جارہی ہے،اور مکنہ طور پر سونے کے اس ذخیرہ کو دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ قرار دیا جا رہا ہے، جس میں 1 ہزار میٹرک ٹن اعلیٰ معیار کا سونا موجود ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ 2 کلومیٹر کی گہرائی میں تقریباً 300 میٹرک ٹن سونےکی موجودگی کا پتہ چلا ہے جبکہ یہاں زیادہ گہرائی میں مزید ذخائر ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے،مقامی جیولوجیکل بیورو کے مطابق ایک اندازے کے تحت سونے کے مزید ذخائر 3 ہزار میٹر کی گہرائی میں پائے جائیں گے اور اگر ایسا درست ہوا تو ان ذخائر کی مالیت 83 ارب ڈالرز ہو سکتی ہے۔
واضح رہے چین دنیا میں سونے کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے جو کل سونے کا 10 فیصد ہے۔
جبکہ اس سے قبل سونے کے سب سے بڑے ذخائر جنوبی افریقا، انڈونیشیا، روس، چلی، امریکا اور دیگر ممالک میں موجود ہیں، اب چین بھی اس صف میں شامل ہو جائے گا۔
پاکستان
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کیساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے،دفتر خارجہ
پاکستان فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے، اورفلسطینی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں،ممتاز زہرا بلوچ
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ حکومت کئی مواقع پر کہہ چکی ہے کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات ہزاروں متاثرہ خاندانوں کے خلاف ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بیلاروس کے صدر کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیا ن مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں اور معاہدوں پردستخط ہوئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق روسی اسپیکر کے دعوت نامے پر روس کا دورہ کر رہے ہیں، جس میں مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔
فلسطین اور غزہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے، اورفلسطینی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں، عالمی برادری اسرائیل کو فلسطین میں جارحیت اور نسل کشی پر جوابدہ ٹھہرائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان فلسطین میں غیر مشروط جنگ بندی کامطالبہ کرتا ہے، پاکستان لبنان میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
کھیل
چیمپئنز ٹرافی کہاں ہو گی؟آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی
پی سی بی نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی یا نہیں؟ اس حوالے سے دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں تا حال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا، اور آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی ہو گیا ہے۔
آج ہونے والے اجلاس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بڑے فیصلے کا امکان تھا،مگر آئی سی اجلاس بنا کسی نتیجے کے ہی ختم ہو گیا ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی دو ٹوک مؤقف ا پناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہائبرڈ ماڈل کسی بھی صورت قابل قبول نہیں کرے گا، چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر ہمارا اصولی مؤقف ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے آئی سی سی حکام سے رابطے کی مزید تفصیلات بھی سامنے آگئیں، پی سی بی نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ پاکستان بار بار بھارت میں جا کر کرکٹ کھیلے اور انڈیا پاکستان نہ آئے۔
پاکستان نے اصولی مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت کو کسی قسم کا فائدہ پہنچایا گیا تو پاکستانی ٹیم آئندہ ایونٹس میں روایتی حریف کے خلاف کسی بھی میدان میں کھیلنے کے لیے نہیں اترے گی۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو میٹنگ سے پہلے کوئی قابل قبول فارمولہ بنانے کا بول دیا، قابل قبول فارمولہ بنایا جائے تاکہ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد میں تمام ممبران کی شرکت یقینی بنائی جاسکے۔
جبکہ دوسری جانب ذرائع کے مطابق اگر پاکستان ہائبر ماڈل کے لیے نہ مانا تو ایونٹ سری لنکا منتقل کرنے کا آپشن موجود ہے۔
-
کھیل 4 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی کہاں ہو گی؟آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی
-
علاقائی 5 گھنٹے پہلے
وفاق کے زیر انتظام اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی ختم
-
تجارت 2 گھنٹے پہلے
عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
بشریٰ بی بی سے اختلاف کی خبریں مخص پروپیگنڈا ہے، علی امین گنڈا پور
-
علاقائی ایک دن پہلے
پشاور،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
-
پاکستان ایک دن پہلے
سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
-
تجارت ایک دن پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر آئی سی سی پر دوٹوک جواب