دنیا
جیل ہوئی تو شدید عوامی ردعمل آئے گا، ٹرمپ کی وارننگ
میرے خلاف ٹرائل کا محرک سیاسی ہے، مجھ پر ظلم کرنے والے برے، انتقامی اور بیمار لوگ ہیں، امریکی صدر
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خبردار کر دیا کہ اگر مجھے جیل بھیجا گیا تو شدید عوام رد عمل آئے گا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف عدالتی کارروائی ان کی اہلیہ کے لیےانتہائی سخت تھی جو گذشتہ ہفتوں کے دوران عدالتی سماعتوں میں شریک نہیں ہوئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک ٹی وی کو انٹرویو میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منی ٹریل کے مقدمے میں سزا کے بعد جیل یا گھر میں نظر بندی کے امکان کو تسلیم کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں۔ میرے خیال میں عوام کے لیے اس تسلیم کرنا مشکل ہو گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ میرے خلاف ٹرائل کا محرک سیاسی ہے۔ مجھ پر ظلم کرنے والے برے، انتقامی اور بیمار لوگ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو سنگین خطرات کا سامنا ہے۔ ڈیموکریٹس نے عدلیہ کو ان کے خلاف ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔ ٹرمپ اپنے سیاسی مخالفین پر یہ الزام بار بار عائد کرتے رہے ہیں۔
پاکستان
بیلاروس کے صدرکی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات
آئی ایس پی آر کے مطابق بیلا روس کے صدر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مسلح افواج کے کردار کو سراہا
بیلاروس کے صدر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں دفاع کے شعبے میں تعاون سمیت علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عالمی و علاقائی امور میں بیلاروس کے کردار کو سراہا اور بیلا روس کے ساتھ تعاون بڑھانے اور دو طرفہ روابط مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بیلا روس کے صدر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مسلح افواج کے کردار کو سراہا،معزز مہمان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
تجارت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 2647 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا۔
سونا 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگیا،10گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ہوا،10گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے پر پہنچ گیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 2647 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 4ہزار 100روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی،فی تولہ سونا 4ہزار 100روپے کمی کے بعد 2لاکھ 74ہزار 300روپے کا ہوگیا،10گرام سونے کی قیمت میں 3ہزار 515روپے کمی ہوئی جس کے بعد 10گرام سونا 2لاکھ 35ہزار 168روپے فی تولہ پر پہنچ گیا تھا۔
جرم
اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد
ملک بھر میں انسداد منشیات اسمگلنگ کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے، ترجمان اے این ایف
اے این ایف نے انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات اسمگلنگ کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلے میں 9 مختلف کارروائیوں میں 9 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 63.151 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔
کوہ نور ملز راولپنڈی کے قریب کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 3.600 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسی طرح فتح چوک حیدر آباد میں پیٹرول پمپ کے قریب ملزم سے 3 کلو چرس برآمد ہوئی۔ اُدھر پیر ودھائی موڑ جی ٹی روڈ راولپنڈی کے قریب ملزم سے 2.400 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔
ایکسپریس وے اسلام آباد پر کالج کے قریب ملزم کے قبضے سے 900 گرام چرس برآمد ہوئی۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب 2 ملزمان سے 51 گرام ویڈ برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔
دیگر کارروائیوں میں حاجی کیمپ پشاور کے قریب ملزم سے 1.200 کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ سریاب روڈ کوئٹہ پر 2 ملزمان سے 10 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ گوادر میں کوسٹل لائن کے قریب چھپائی گئی 32 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔
ڈی بلاک چوک گوادر کے قریب گودام سے 5 کلوگرام ہیروئن اور 5 کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
-
کھیل 2 دن پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
دنیا 2 دن پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت
-
دنیا 15 گھنٹے پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب