کھیل
نیشنز ہاکی کپ، پاکستان نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں 8 گول سے ہرا دیا
کینیڈا کے خلاف فتح کے بعد پاکستان نے پول بی میں 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
نیشنز ہاکی کپ، پاکستان نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں 8 گول سے ہرا دیا۔
پولینڈ میں جاری نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو 8-1 سے شکست دی۔
پاکستان کی جانب سے رانا عبدالوحید نے 4 گول اسکور کیے، غضنفر علی نے 2 جبکہ حنان شاہد اور عبدالرحمٰن نے ایک ایک گول کیا۔
واضح رہے کہ نیشنز کپ میں یہ پاکستان کی پہلی کامیابی ہے، اس سے قبل پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ چار چار گول سے برابر ہوگیا تھا۔
قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ فرانس کے خلاف 5 جون کو کھیلے گا۔
کینیڈا کے خلاف فتح کے بعد پاکستان نے پول بی میں 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
پاکستان
نوازشریف سے بیلا روس کے صدر کی ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھیں
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف سے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو کی کی ملاقات ہوئی ہے۔
بیلا روس کے صدر لوکا شنکو نے نوازشریف کو دیکھتے ہی بانہیں کھول کر گلے لگالیا ، بیلا روس کے صدر کا کہنا تھا کہ طویل عرصےبعد اپنے محترم بھائی سے ملاقات پر بے حد خوش ہوں، نوازشریف نے شہبازشریف کے ہمراہ انتہائی گرمجوشی سے بیلا روس کے صدر کا استقبال کیا ۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھیں، بیلا روس کے صدر شہبازشریف کی طرف سے دیئے گئے ظہرانہ میں شرکت کے لئے مری پہنچے ہیں۔
دنیا
لبنان، فلسطین اور شام کے متاثرین کے لیے 21 ویں امدادی کھیپ روانہ
ابھی تک روانہ کیے گئے امدادی سامان میں فلسطین کے لیے 1273 ٹن، لبنان کے لیے 372 ٹن جبکہ شام کے لیے 111 ٹن سامان شامل ہے
لبنان، فلسطین اور شام کے متاثرین کے لیے 21 ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے پاکستان ائیر فورس کے تعاون سے آج ایک اور امدادی کھیپ روانہ کر دی ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لبنان، غزہ اور شام کے لیے مجموعی طور پر 1 ہزار756 ٹن امدادی سامان بھیجوا چکا ہے، جبکہ شام میں مقیم لبنانی پناہی گزین اور شام کی عوام کے لیئے یہ تیسری کھیپ جبکہ اس سے قبل شام کے لیے 2 لبنان کے لیے 6 اورفلسطین کے لیے 12 امدای کھیپیں روانہ کی جا چکی ہیں۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق نورخان ائیر بیس چکلالہ راولپنڈی سے امدادی سامان کی 21 ویں کھیپ روانہ کر دی گئی ہے، اس امدادی کھیپ میں کمبل، راشن اور ادویات پر مشتمل 17 ٹن امدادی سامان دمشق،شام روانہ کیا گیا۔
ابھی تک روانہ کیے گئے امدادی سامان میں فلسطین کے لیے 1273 ٹن، لبنان کے لیے 372 ٹن جبکہ شام کے لیے 111 ٹن سامان شامل ہے۔
دنیا
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
لارڈ ولیم ہیگ آئندہ برس کےآغاز میں 10 برس کے لیے چانسلرکا عہدہ سنبھالیں گے,لارڈولیم آکسفورڈ یونیورسٹی کی 800 سالہ تاریخ میں160 ویں چانسلر منتخب ہوئےہیں
برطانوی میڈیاکا کہنا ہے کہ ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب ہوگئے۔
ولیم ہیگ 50فیصد سے زیادہ ووٹ لے کر سر فہرست رہے، ولیم ہیگ برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ بھی رہ چکے ہیں, ولیم ہیگ کنزویٹو پارٹی کے مرکزی لیڈر بھی رہ چکے ہیں۔
لارڈ ولیم ہیگ آئندہ برس کےآغاز میں 10 برس کے لیے چانسلرکا عہدہ سنبھالیں گے,لارڈولیم آکسفورڈ یونیورسٹی کی 800 سالہ تاریخ میں160 ویں چانسلر منتخب ہوئےہیں.
خیال رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کے لیے کاغذات جمع کروائے تھے,تاہم یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والی حتمی فہرست میں عمران خان کا نام شامل نہیں تھا۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
کھیل 2 دن پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
کھیل 12 گھنٹے پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
کھیل 2 دن پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
تجارت 7 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ