جی این این سوشل

کھیل

سائیکل کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

اپریل 2018 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ہر سال 3 جون  کو سائیکل کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سائیکل کا عالمی دن آج منایا  جا رہا ہے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

دنیا بھر میں آج (پیر) سائیکل کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد سا ئیکل کے استعمال کے فوائد کی طرف توجہ مبذول کرانا ہے جو سادہ ارزاں سواری اور ماحولیاتی اعتبار سے آمد و رفت کا ایک پائیدار اور موزوں ذریعہ ہے۔

اس سال دن کا موضوع ہے ''سائیکلنگ کے ذریعے پائیدارصحت کا فروغ '' ہے ۔ 

اپریل 2018 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ہر سال 3 جون  کو سائیکل کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا تھا۔

کھیل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟

(آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ طلب کرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا، فیصلہ 29 نومبر کو ہونے کا امکان ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ طلب کرلی۔

ورچوئل اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سمیت تمام بورڈ ممبران شریک ہوں گے۔

چیمپئنزٹرافی کو 3 ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا، بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ایونٹ کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہے جبکہ پی سی بی پورا ایونٹ میں پاکستان میں کروانے کے مؤقف پر قائم ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار

سوشل میڈیا پراحتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے کئی مظاہرین کی اموات کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سکیورٹی ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد میں  احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار

سکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار دے دیں۔

اس حوالے سے سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چند لوگوں کی جانب سے احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے کئی مظاہرین کی اموات کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کل رات پولیس اور رینجرز آپریشن میں کسی قسم کے آتشی اسلحے کا استعمال نہیں کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئینی بینچ نےپی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کر دی

جو معاملہ ہمارے سامنے سرے سے ہے ہی نہیں، اسے نہیں دیکھ سکتے، جسٹس امین الدین خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی بینچ نےپی ٹی آئی کے  احتجاج کے دوران ہلاکتوں  پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کر دی

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں کے معاملے پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کردی،

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختوا ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے اور گزشتہ روز تحریک انصاف کے بلیو ایریا میں احتجاج اور انتظامیہ کے گرینڈ آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز دونوں اطراف سے ہلاکتیں ہوئیں۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے لہٰذا آئینی بینچ ان واقعات پر ازخود نوٹس لے۔

جسٹس مسرت ہلالی نے خیبرپختونخوا حکومت کے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں پیش ہوکر سیاسی باتیں نہ کریں۔

آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ جو معاملہ ہمارے سامنے سرے سے ہے ہی نہیں اسے ہم نہیں دیکھ سکتے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ یہ معاملہ ہمارے سامنے نہیں ہے، اس پر بات نہیں کرنا چاہتے۔ جس کے بعد آئینی بینچ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ خیبر پختونخوا کی زبانی استدعا مسترد کر دی۔

دریںا اثنا سپریم کورٹ نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام سے متعلق درخواست نمٹادی، فاٹا کے انضمام سے متعلق درخواست بانی تحریک انصاف نے دائر کی تھی۔

وکیل بابراعوان نے کہا کہ صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا سے یہ معاملہ حتمی ہوچکا ہے، بانی تحریک انصاف کی درخواست پر کسی عدالتی کاروائی کی ضرورت نہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll