چینی باشندوں کی سکیورٹی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، پاکستان چین کی ترقی کے ماڈل سے استفادہ حاصل کرنا چاہتا ہے، شہباز شریف


وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان چین کی ترقی کے ماڈل سے استفادہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔سیٹلائیٹ مشن سے پاک چین دوستی سرحدوں سے پار اب خلاؤں میں پہنچ چکی ہے۔پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کی سکیورٹی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) کے چیئرمین لو ژاؤہوئی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں چین پاکستان کی منفرد اور پائیدار دوستی اور مشترکہ ترقی، اسٹریٹجک اعتماد اور باہمی فائدے سے چلنے والے عملی تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ سی آئی ڈی سی اے نے پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز اور صحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارکیا۔
ملاقات میں وزیراعظم نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے سی آئی ڈی سی اے کی بھرپور حمایت کو سراہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ لو ژاؤہوئی آپ نے پاکستان میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نہ صرف پاکستان میں چین کے سفیر تھے بلکہ آپ پاکستان میں پاکستان کے بہترین دوست بھی تھے اور یہ جذبہ اب بھی قائم ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھاکہ چین کے ساتھ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بلیو اکانومی، مواصلات، معدنیات و کان کنی ، دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان چین کی ترقی کے ماڈل سے استفادہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کی آہنی علامت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت سماجی اقتصادی ترقی پر مشترکہ ورکنگ گروپ کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ دونوں اطراف کی عوام کی زندگیوں اور معاش کو بہتر بنانے کے لیے سی پیک کے فیز II میں تعاون کی یہ رفتار برقرار رہے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتیں اور عوام قدرتی آفات اور آفات کے وقت ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کووڈ ۔ 19 کی عالمگیر وبا اور 2022 کے بعد کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور پولیو ویکسین کی فراہمی کے دوران بھی ترقی پذیر ممالک اور خاص طور پر پاکستان کی مدد کرنے میںسی آئی ڈی سی اے کے اہم کردار کی تعریف کی۔
چیئرمین سی آئی ڈی سی اے نے مختلف شعبوں میں چین پاکستان تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، موسمیاتی تبدیلی کے ردعمل اور انسانی وسائل کی ترقی بشمول بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) اور گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی) کے تحت جاری منصوبوں میں دو طرفہ شراکت داری کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وزیر پٹرولیم مصدق ملک ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے شرکت کی۔

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 9 hours ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 5 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 6 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 8 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 8 hours ago






