جی این این سوشل

علاقائی

 پشاور میں ذی ا لحج کا چاند نظر آگیا

میڈیا ذرائع کےمطابق چاند کی تصاویر بھی ریکارڈ کی گئی ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 پشاور میں ذی ا لحج کا چاند نظر آگیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان: ایف سی کی گاڑی پر خوارجی دہشت گردوں کی فائرنگ 2 اہلکار شہید

ایف سی کے زخمی چاروں سپاہیوں کو علاج کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈیرہ اسماعیل خان: ایف سی کی گاڑی پر خوارجی دہشت گردوں کی فائرنگ  2 اہلکار شہید

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن روڈ پر فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ درابن کی حدود میں ایف سی کی گاڑی پر خوارجی دہشت گردوں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 2 اہلکار وطن پر قربان ہو گئے۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ خوارجی دہشت گردوں کا بہادری سے لڑتے ہوئے ایف سی کے 2 سپاہی شہید جبکہ 4 زخمی ہوئے، شہید سپاہی شیر الرحمان اور شہید سپاہی سید امین نے خوارجی دہشت گردوں کا دلیری سے مقابلہ کیا اور شہادت کا بلند رتبہ پایا۔

شہید سپاہی شیر الرحمان کا تعلق جنوبی وزیرستان اور شہید سپاہی سید امین کا تعلق صوابی گدون سے تھا، زخمیوں میں حوالدار امتیاز، سپاہی محب شاہ، سپاہی صاحب دین اور سپاہی فضل کریم شامل ہیں۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ایف سی کے زخمی چاروں سپاہیوں کو علاج کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے حملے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کی اس جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

وزیرِاعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو بہتریں طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور شہید کی بلندی درجات اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی جب کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی شہید اہلکار کے بلند درجات کے لیےدعا کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نوجوانوں کو باختیاربنانا وقت کا تقاضا ہے، وزیر اطلاعات

عطا تارڑنے کہا کہ حکومت نوجوانوں کوبااختیاربنانے کے اقدامات کررہی ہے، موسمیاتی تغیرات کے باعث ہم نے بہت سے نقصانات اٹھائے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نوجوانوں کو باختیاربنانا وقت کا تقاضا ہے، وزیر اطلاعات

عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کی ترقی کے لیے پرعزم رہیں، نوجوانوں کو باختیاربنانا وقت کا تقاضا ہے، کوئی بھی شخص یا قوت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

اسلام آباد میں نیشنل یوتھ سمٹ 2024 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑنے کہا کہ تقریب میں شریک تمام مندوبین کوخوش آمدید کہتا ہوں۔ پاکستان کے بہترین، ہنرمندنوجوان تقریب میں موجود ہیں۔

عطاتارڑنے کہا کہ پاکستان کی بنیاد ایک خواب پررکھی گئی، علامہ اقبال کے خواب کوقائداعظم نےتعبیردی، نوجوانوں نے قائداعظم کے کندھے سے کندھا ملا کرآزادی حاصل کی، حکومت نوجوانوں کوسپورٹ کرے گی ، وزیراطلاعات نے کہا کہ نوجوانوں نے گلی گلی، قریہ قریہ پاکستان کا مطلب کیا لاالہ اللہ کا نعرہ پہنچایا، اللہ کا شکر ہے پاکستان ہنرمند نوجوانوں کا ملک ہے، پاکستان کی نوجوان آبادی ملک کی ترقی میں اہم کردارادا کررہی ہے۔

عطا تارڑنے کہا کہ حکومت نوجوانوں کوبااختیاربنانے کے اقدامات کررہی ہے، موسمیاتی تغیرات کے باعث ہم نے بہت سے نقصانات اٹھائے ہیں۔  ملکی معیشت کی بہترکیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے۔

انھوں نے کہا کہ کوئی بھی شکص یا قوت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ ہم ہر فورم پر نوجوانوں کی نمائندگی کررہے ہیں، نوجوان ملک کی ترقی کے لیے پرعزم رہیں، نوجوانوں کو باختیار بنانا وقت کا تقاضا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کررہاہے، اقوام عالم فلسطینیوں کی نسل کشی کورکوانے کیلئے اپنا کردارادا کرے، پاکستان 1967سے پہلے والی فلسطینی ریاست کی بحالی چاہتاہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسرائیلی حملے ایران کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے،اسحاق ڈار

ایرانی سرزمین پر اسرائیل کے حملے ایران کی خودمختاری   اور بین الااقوامی قوانین کی کھلم کھلاخلاف ورزی ہے،وزیر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی حملے ایران کی خود مختاری   کی خلاف ورزی ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے ایران کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

اسلام آباد میں ایرانی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سید عباس عراقچی کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، اس موقع پر  ان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صوتحال پر بات ہوئی، ملاقات میں 1967سے پہلے کی سرحدوں کیساتھ آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے مؤقف کا اعادہ کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے  کہا  اسرائیل مظلوم  فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، ہم  اسرائیلی کے اس اقدام  کی مذمت کرتے ہیں ،اور قابض قوتوں کی دہشتگردی کے ذریعے فلسطین پر قبضے کی مذمت کرتے ہیں، سمجھتے ہیں اسرائیلی دہشتگردی کا مقصد قبضے کو طول دینا ہے۔

پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت   کرتے ہوئے  کہا کہ ایرانی سرزمین پر اسرائیل کے حملے ایران کی خودمختاری   اور بین الااقوامی قوانین کی کھلم کھلاخلاف ورزی ہے۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ مہمان نوازی پر حکومت پاکستان کا شکرگزار ہوں، پاکستانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران خطے میں امن و امان کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، لبنان پر جارحیت جاری ہے، اسرائیلی رجیم نے ایرانی خود مختاری کی بھی کئی مرتبہ خلاف ورزیاں کیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ فلسطین کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر واضح اور مضبوط مؤقف ہے۔ 

 واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ دو روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچے تھے،جہاں ہوائی اڈے پر افغانستان اور مغربی ایشیا کیلئے ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ احمد نسیم وڑائچ نے ان کا شانداراستقبال کیا۔

 ایرانی وزیرِ خارجہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال اور دو طرفہ تعلقات پر مشاورت بھی کریں گے۔

یہ دورہ پاک ایران تجارت، توانائی اور سلامتی سمیت  مختلف شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع ہے۔

خیال رہے کہ وزارت خارجہ کا  منصب سنبھالنے کے بعد سید عباس عراقچی کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll