اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارہویں کلاس کے امتحانات 10 جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گے، دسویں کلاس کے امتحانات 12 جولائی سے 30 جولائی تک ہوں گے اور امتحانات صرف اختیاری مضامین کے ہوں گے۔رواں سال بچوں کے پریکٹیکل نہیں ہوں گے، نویں اور گیارہویں کلاس کے امتحانات اگست میں ہوں گے۔
اسلام آباد میں چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے کل امیدوار 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد ہیں،میٹرک کے767 اور انٹرمیڈیٹ کے 385 سینٹرز بنائے جائیں گے۔
قیصر عالم کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے سلیبس بھی کم کیا ہے، ریگولر طلبا کا امتحان اختیاری مضامین میں ہوگا، جوطالبعلم دوبارہ ٹیسٹ دینا چاہتے ہیں ان کا امتحان بھی اسی طرح ہوگا، ان بچوں کی ڈیٹ شیٹ نویں اور گیارہویں کے ساتھ جاری ہوگی۔
چیئرمین فیڈرل بورڈ کا کہنا تھا کہ امپروومنٹ والے بچوں کا امتحان اگست میں ہوگا،پہلی بار امتحانات میں ڈیجیٹل حاضری لگےگی، فیڈرل بورڈ کے ڈیش بورڈ پر بچوں کی حاضری غیر حاضری کا پتہ چل جائےگا۔انہوں نے کہا کہ ابھی امتحانات کے پریکٹیکل نہیں لے رہے، آئندہ امتحانات میں پریکٹیکل لیں گے، پریکٹیکل کے نتائج ایک گھنٹے میں موصول ہوجائیں گے، امتحانی پیپر ای مارکنگ کے ذریعے چیک ہوں گے اور ہماری کوشش ہے 30 روز کے اندر امتحانات کے نتائج کا اعلان ہو جائے۔

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- an hour ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 8 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- a day ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- a day ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 6 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- an hour ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 4 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago








