جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

گوگل پر اشتہاری اختیارات کا غلط استعمال کرنے پر 220 ملین یورو کا جرمانہ عائد

فرانس نے گوگل پر اشتہاری اختیارات کا غلط استعمال کرنے پر 220 ملین یورو کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گوگل پر اشتہاری اختیارات کا غلط استعمال کرنے پر  220 ملین یورو کا جرمانہ عائد
گوگل پر اشتہاری اختیارات کا غلط استعمال کرنے پر 220 ملین یورو کا جرمانہ عائد

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   فرانسیسی مسابقتی اتھارٹی نے کہا ہے کہ گوگل حریفوں کو نقصان پہنچانے کے لیے اپنی آن لائن ایڈورٹائزنگ کو فروغ دے رہا ہے۔ اشتہارات کے معاملے میں اس نے اپنی کمپنیوں سے خصوصی برتاؤ رکھا  اور گوگل ڈیجیٹل اشتہارات میں اپنی ملکیتی ٹیکنالوجیز کو ترجیح دینے میں ملوث پایا گیا  جس کی وجہ  سے اس پر  جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ  آن لائن اشتہار مارکیٹنگ کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کمپنی فرانس کی مسابقتی اتھارٹیز کے ساتھ متفق ہے ،  اس  حوالے سے  آئندہ چند ماہ میں کچھ تبدیلیاں لائی جائیں گی اور انہیں عالمی سطح پر متعارف کروایا جائے گا۔

تجارت

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا

پاکستان کو قلیل مدتی پروگرام کے تحت قرض کی آخری قسط 1.1 ارب ڈالر کی منظوری کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا، پاکستان کو قلیل مدتی پروگرام کے تحت قرض کی آخری قسط 1.1 ارب ڈالر کی منظوری کا امکان ہے۔

نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کی معاشی ٹیم کے ساتھ مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کا کیس منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ پاکستان اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدے کے تحت آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کر چکا ہے، معاہدہ رہتے پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف پر عملدرآمد کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ ماہ سٹاف لیول کا معاہدہ طے پایا تھا، پاکستان نے آخری جائزے کیلئے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی تھیں۔

وزارت خزانہ حکام کا کہنا تھا کہ نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد کا مئی میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد جہنم واصل

علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے،آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد جہنم واصل

 ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چار دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موثر انداز میں پتہ لگایا جس کے نتیجے میں چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ یہ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔ دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ مقامی افراد نے امن اور استحکام کیلئے سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا، سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل رفح پر کسی بھی اقدام سے پہلے امریکی خدشات سننے پر رضامند ہے: امریکہ

جب تک ہمارے خدشات دور نہیں ہو جاتے اسرائیل نے رفح آپریشن نہ کرنے کا یقین دلایا ہے، ترجمان وائٹ ہائوس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل رفح پر کسی بھی اقدام سے پہلے امریکی خدشات سننے پر رضامند ہے: امریکہ

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ اسرائیل نے رفح کے کسی بھی اقدام سے پہلے امریکی خدشات کو سننے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کے سرحدی شہر رفح پر حملہ کرنے سے پہلے امریکی خدشات اور خیالات کو سننے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

ترجمان وائٹ ہائوس نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مناسب اور قابل اعتبار منصوبہ کے بغیر رفح آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتے۔

جان کربی نے کہا کہ جب تک ہمارے خدشات دور نہیں ہو جاتے اسرائیل نے رفح آپریشن نہ کرنے کا یقین دلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن رفح آپریشن سے متعلق اگلے ہفتے اسرائیلی حکام سے ملاقات کرینگے اور غزہ میں  عارضی جنگ بندی کے لیے دباؤ جاری رکھیں گے جسے واشنگٹن کم از کم چھ ہفتوں تک جاری رکھنا چاہتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll