Advertisement

پاکستان انڈیا میچ کا جنون ، شائقین پنڈی کرکٹ سٹیڈیم فین پارک پہنچنا شروع

شائقین پنڈی کرکٹ سٹیڈیم فین پارک میں گرمی کی پرواہ کیے بغیر انکلوژر میں بیٹھ گئے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jun 9th 2024, 10:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان انڈیا میچ کا جنون ، شائقین پنڈی کرکٹ سٹیڈیم فین پارک پہنچنا شروع

پاکستان انڈیا میچ کا جنون سر چڑ کر بولنے لگا، شائقین پنڈی کرکٹ سٹیڈیم فین پارک پہنچنا شروع ہو گئے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سب سے بڑے مقابلے یعنی پاکستان انڈیا میچ دیکھنے کے لئے شائقین پرجوش ہیں، شائقین پنڈی کرکٹ سٹیڈیم فین پارک میں گرمی کی پرواہ کیے بغیر انکلوژر میں بیٹھ گئے ہیں۔

ہائی وولٹیج ٹاکرے کے لیے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کے لیے 4  بڑی سکرینیں لگائی گئی ہیں، سٹیڈیم میں گراؤنڈ کے اندر 26 فٹ لمبی اور 53 فٹ  چوڑی سکرینیں لگائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ شائقین کرکٹ کے لیے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں فری انٹری ہے۔

 

Advertisement
Advertisement