Advertisement

ٹی 20 ورلڈ کپ : بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے ہرا دیا

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلاجانےوالا میچ امریکہ کے شہر نیویارک میں کھیلا جا رہا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jun 10th 2024, 12:34 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹی 20 ورلڈ کپ : بھارت نے پاکستان کو  6 رنز سے ہرا دیا

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پا کستان کا انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ ۔ 

واضح رہے کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلاجانےوالا میچ امریکہ کے شہر نیویارک میں کھیلا جا رہا ہے ۔ 

ویرات کوہلی 4 رنز بناکر نسیم شاہ کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کےخلاف بھارت کی پہلی وکٹ 12 رنز پرگری۔

بھارت کی دوسری وکٹ 19 رنز پر گری جب بھارتی کپتان روہت شرما شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

 پاکستان کےخلاف بھارت کی تیسری وکٹ 58 رنز پرگری جب اکثرپٹیل 20 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

پاکستان کے خلاف بھارت کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی  اور پوری ٹیم 19 اوور میں 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ تاہم 120 رنز کے ہدف کے جواب میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوور 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز ہی  بنا سکی۔

Advertisement
Advertisement