تفریح

بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا شادی کے لیے تیار، تاریخ کا اعلان کر دیا

دونوں اداکاروں کی شادی کی تقریبات ممبئی میں ہوں گی،میڈیا رپورٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 ماہ قبل پر جون 10 2024، 1:15 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا شادی کے لیے تیار، تاریخ کا اعلان کر دیا

بالی وڈ کی خوبرواداکارہ سوناکشی سنہا کا آئندہ ماہ جون کے آخر میں شادی کا اعلان کر دیا۔ واضع رہے کہ سوناکشی سنہا اپنے قریبی دوست اداکارظہیر اقبال کے ساتھ شادی کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دونوں اداکاروں کے مراسم تھے، بھارتی میڈیا کے مطابق ساناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کواکٹھے مختلف تقریبات میں دیکھا گیا ہے گزشتہ ماہ بھی ظہیر اقبال نے سوناکشی سہنا کو برتھ ڈے کی مبارک باد دی ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی تقریب 23جون کو ممبئی میں ہوگی جس میں ان کے قریبی دوست احباب اور قریبی رشتہ دار سمیت ویب سیریز ہیرامنڈی کی پوری ٹیم بھی مدعو ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاروں کی شادی کی تقریبات ممبئی میں ہوں گی، دوسری جانب شادی کا دعوت نامہ میگزین کے سرورق کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے جس پر درج ہے کہ افواہیں سچ ثابت ہوئیں۔