جنوبی افریقہ کے 114 رنز کے بظاہر آسان نظر آنے والے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز ہی بناسکی


آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4رنز سے شکست دے دی، بنگلہ دیش کی ٹیم جنوبی افریقہ کے 114 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنا سکی، ہینرک کلاسین کو شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 21ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنا پائی، جنوبی افریقہ کے ابتدائی بیٹرز شروع میں سنبھل کر نہ کھیل سکے اور 23 کے مجموعی سکور پر 4 قیمتی وکٹیں گنوا دیں،اس موقع پر ڈیوڈ ملر اور ہینرک کلاسین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 79 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے سکور کو 102 تک پہنچا دیا ، کلاسین 46 اور ڈیوڈ ملر 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دیگر بیٹرز میں کوئنٹن ڈی کوک 18، ریزا ہینڈرکس اور ٹریسٹان سٹبز صفر جبکہ کپتان ایڈن مارکرم 4 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، تسکین احمد نے 2 جبکہ رشد حسین نے ایک وکٹ لی۔
جنوبی افریقہ کے 114 رنز کے بظاہر آسان نظر آنے والے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز ہی بناسکی۔ توحید ہریدوئے 37 ، محمداللہ 20 اور کپتان نجم الحسن شنٹو 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ دیگر بیٹرز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے کیشو مہاراج نے 3 جبکہ ربادا اور اینرچ نورکیا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس فتح کے بعد جنوبی افریقہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ گروپ ڈی میں اپنےتینوں میچز میں کامیابی کے بعد سر فہرست ہے جبکہ بنگلہ دیش بنگلہ دیش کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے۔

اسلام آباد،مری سمیت ملک کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 7 گھنٹے قبل

27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت نے پی ٹی آئی سے حمایت طلب کرلی
- ایک گھنٹہ قبل

مولانا فضل الرحمان نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر بنانے کی حمایت کردی ،اسد قیصر
- 5 منٹ قبل

وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ میں شرکت کے لئے باکو روانہ
- 5 گھنٹے قبل

پاک افغان سرحدی کشیدگی کے معاملے پر شواہدکے ساتھ مطالبات ثالثوں کے حوالے کر دیئے، ترجمان دفتر خارجہ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور ایران دنیا کے لیے امن و خوشحالی اور علاقائی تعاون کے علمبردار ہیں، شہباز شریف
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کو کابل سے بات چیت کے لیے اقوام متحدہ سمیت کسی فریق کی ضرورت نہیں،وزیر دفاع
- ایک گھنٹہ قبل

مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

نوابشاہ میں پیر کو حضرت سید اصغر علی شاہ کے عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جمعہ کے روز اسکول کے قریب دھماکہ، 54 افراد زخمی
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
صوبائی حکومت نے8 نومبر بروز ہفتہ کوعام تعطیل کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل












